Advertisement
Advertisement
Advertisement

عمران خان کے دور میں سندھ کے ساتھ پانی کی تقسیم میں بہت ناانصافی ہوئی، اسماعیل راہو

Now Reading:

عمران خان کے دور میں سندھ کے ساتھ پانی کی تقسیم میں بہت ناانصافی ہوئی، اسماعیل راہو
اسماعیل راہو

 وزیرماحولیات سندھ اسماعیل راہو نے کہا ہے کہ عمران خان کے دور میں سندھ کے ساتھ پانی کی تقسیم میں بہت ناانصافی ہوئی۔

 ڈزرٹیفکیشن اور قحط سالی سے نمٹنے کا عالمی دن پر پیغام دیتے ہوئے وزیرماحولیات سندھ اسماعیل راہو نے کہا کہ اس وقت موسمیاتی تبدیلی اور پانی کی قلت کیوجہ سے بدین،  ٹھٹہ اور سجاول سمیت جنوبی سندھ قحط کی لپیٹ میں آ چکی ہے۔

اسماعیل راہو کا کہنا تھا کہ پانی کی قلت کی وجہ سے سندھ بھر  کے کسان زرعی اراضی کو کوڑیوں کے دام بلڈر مافیا کو بیچنے پر مجبور ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  سندھ کے بیشتر علاقوں میں اسی وجہ سے زرعی زمین رہائشی کالونیوں میں تبدیل ہو رہی ہے، عمران خان کے دؤر میں سندھ کے ساتھ پانی کی تقسیم میں بہت ناانصافی ہوئی۔

Advertisement

 وزیر ماحولیات اسماعیل راہو نے کہا کہ پانی کے ہوتے ہوئے بھی سندھ کو اپنے حصے کے پانی سے محروم رکھا گیا ہے، وزیراعظم پانی کی منصفانہ تقسیم یقینی بنانے میں کردار ادا کریں نہیں تو سندھ قحط کی لپیٹ میں آجائےگا۔

اسماعیل راہو کا کہنا تھا کہ پاکستان کی آبادی کا بڑا حصہ ماحولیات کے تحفظ اور اس کی افادیت سے کافی حد تک لاتعلق ہیں، جس کے لئے حکومتی سطح پر آگاہی مہم چلانے کی اشد ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ میں چاول کی بوائی کا موسم تیزی سے ختم ہورہا ہے، پاکستان ہر سال ڈھائی ارب ڈالر کا زرمبادلہ چاول کی برآمد سے کماتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آلودگی کے باعث زمین کا ماحول تیزی سےتبدیل اورپانی کے ذخائر بھی کم ہو رہے ہیں جو خشک سالی کا باعث بن رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر مرمتی کام شروع کر دیا گیا ، ترجمان واٹر بورڈ
پاور ڈویژن نے گردشی قرضے میں 79 ارب روپے اضافے کا اعتراف کر لیا
فضل الرحمان نے فیصل واؤڈا کو 27 ویں ترمیم کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی
کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر