Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارت میں ہنگامہ آرائی، اگنی پتھ اسکیم کیا ہے؟

Now Reading:

بھارت میں ہنگامہ آرائی، اگنی پتھ اسکیم کیا ہے؟
بھارت میں ہنگامہ آرائی، اگنی پتھ اسکیم کیا ہے؟

بھارت میں ہنگامہ آرائی، اگنی پتھ اسکیم کیا ہے؟

بھارت میں ہنگامہ آرائی اور حکمراں جماعت کے رہنماؤں کے گھروں پر حملے کا سبب بننے والی اگنی پتھ اسکیم کیا ہے۔

بھارت میں حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کی اگنی پتھ اسکیم کے خلاف آج بروز جمعہ کو بھی متعدد ریاستوں میں پرتشدد مظاہرے جاری ہیں جبکہ مشتعل افراد نے ریاست بہار کے ڈپٹی وزیر اعلیٰ رینو دیوی اور پارٹی کے ریاستی صدر چمپرن سنجے جیوال کے گھروں پر بھی حملہ کیا ہے۔

علاوہ ازیں بھارتی ریاست اترپردیش، بہار، ہریانہ اور تیلنگنا میں کئی ٹرینوں کو بھی نذر آتش کردیا گیا ہے جبکہ ریاست ہریانہ نے امن و امان کی خراب صورت حال کے پیش نظر متعدد علاقوں میں انٹرنیٹ سروس بھی بند کردی ہے۔

Advertisement

متعلقہ خبر پڑھیں: اگنی پتھ منصوبہ، نئے نظام کے خلاف بھارتی شہری سراپا احتجاج

پرتشدد مظاہروں کے دوران 200 سے زائد ٹرینیں معطل یا منسوخ کر دی گئی ہیں جبکہ ریاست تیلنگنا میں پولیس کی مبینہ فائرنگ سے ایک شخص بھی ہلاک ہوگیا ہے۔

اگنی پتھ اسکیم کیا ہے؟

منگل کو بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی نے اگنی پتھ اسکیم کا اعلان کیا تھا جس کا مقصد بھارتی فورسز کی تنخواہوں اور پینشنز کے بجٹ کو کم کرنا تھا۔

Advertisement

اس اسکیم کے تحت ساڑھے 17 سال سے 21 سال تک کی عمر کے نوجوان لڑکے اور لڑکیوں کو فوج میں چار سال کے لیے بھرتی کیا جائے گا اور مدت کے اختتام کے بعد ان سب میں سے صرف 25 فیصد افراد کی مدت ملازمت ہی بڑھائی جائے گی۔

بعد ازاں ملک بھر میں مظاہروں کے بعد بھارتی حکومت نے عمر کی حد کو بڑھاتے ہوئے 23 سال کردیا تھا جبکہ اس سکیم کے تحت فوج میں بھرتی ہونے والے افراد ’اگنی ویر‘ کہلائے جائیں گے۔

Advertisement

ملازمت کے اختتام پر ان نوجوان لڑکے اور لڑکیوں کو 11 سے 12 لاکھ روپے دیے جائیں گے جس کے بعد وہ پینشن وصول کرنے کے اہل نہیں ہوں گے۔

دوسری جانب بھارت میں اپوزیشن جماعت کے رہنما راہول گاندھی کا اگنی پتھ اسکیم پر تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اس اسکیم کو نوجوانوں نے مسترد کردیا ہے۔

انہوں نے لکھا کہ وزیر اعظم نہیں سمجھتے کہ ملک کے لوگ کیا چاہتے ہیں کیونکہ وہ اپنے دوستوں کی آوازوں کے علاوہ کچھ اور سننا نہیں چاہتے ہیں۔

Advertisement

واضح رہے کہ اس اگنی پتھ اسکیم کے خلاف صرف عام لوگ اور سیاستدان ہی سراپا احتجاج نہیں ہیں بلکہ سابق فوجی افسران بھی مظاہرین میں شامل ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسرائیلی بمباری سے غزہ میں 70 فلسطینی شہید، ٹرمپ کی حماس کو تنبیہ، عوام کو تحفظ فراہم کیا جائے، حماس
امن معاہدے پر امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کی حماس کونئی وارننگ
یورپی یونین فوری طور پر اسرائیل سے تمام تعلقات ختم کر دے ، نائب ہسپانوی وزیراعظم
جاپان کی سیاست میں نئی تاریخ رقم، پہلی خاتون وزیرِاعظم بننے کے قریب
صمود فلوٹیلا کے 137 امدادی کارکن استنبول پہنچ گئے
حماس کا جنگ بندی منصوبےکی کچھ شرائط پراتفاق، امریکی صدر کا اظہارتشکر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر