شہباز گل نے کہا ہے کہ پاکستان کو معاشی طور پر ڈبویا جا رہا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے پاس وقت نہیں تھا کمیشن بنانے پر عملدرآمد کرتے، مداخلت کس نے روکنی تھی اب کمیشن یہ فیصلہ کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے بھی کہا تھا کمیشن بنانے پراعتراض نہیں، خوشخبری بتانی ہے وہ 5 ارب روپے مل گئے ہیں، امید ہے حکومت اب24 گھنٹے میں کمیشن بنا دے گی۔
شہباز گل نے کہا ہے کہ سلامتی کے اداروں نے بھی کہا ہے کمیشن بننے پر اعتراض نہیں، صدرمملکت نے چیف جسٹس کو پہلے ہی خط لکھ رکھا ہے، عمران خان کمیشن بنانے کااعلان کرچکے تھے۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نے کہا ہے کہ پاکستان کو معاشی طور پر ڈبویا جارہا ہے، میرصادق میرجعفر پاکستان کی جڑوں میں زہر ڈال رہے ہیں، دنیا کو خدشہ تھا منی لانڈرنگ کا پیسہ دہشتگردی میں استعمال ہوسکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ فیٹف سے متعلق اچھی خبر آرہی ہے، اچھی خبر کا کریڈٹ عمران خان اور پاکستان کے عوام کو جاتا ہے، زیادہ منی لانڈنگ کرنے سے ہم گرے لسٹ میں گئے، عمران خان کی ٹیم نے فیٹف پر محنت سے کام کیا۔
شہباز گل نے کہا ہے کہ بہت زیادہ منی لانڈرنگ کرنے سے ہم گرے لسٹ میں گئے تھے، فیٹف کی خبر آنے والی ہے، ہمیں پوری امید ہے، اس لیے پاکستانیوں کیلئے مشکل فیصلے لینے پڑرہے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
