Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہم عوام سے پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کرنے پر معذرت خواہ ہیں، امیر مقام

Now Reading:

ہم عوام سے پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کرنے پر معذرت خواہ ہیں، امیر مقام
امیر مقام

عوام دوبارہ نواز شریف کو ووٹ کے ذریعے اقتدار میں لائیں گے، امیر مقام

وزیراعظم میاں شہباز شریف کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صدر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ ہم عوام سے فیول کی قیمت میں اضافہ کرنے پر معذرت خواہ ہیں۔

امیر مقام نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ جو معاہدہ ہوا وہ پاکستان کا معاہدہ ہے، اگر معاہدہ پر عمل نا کریں تو پاکستان کا نظام بیٹھ جائے گا، مجبوری کے تحت یہ اودام اٹھائے گئے ہیں جس کا ہمیں احساس ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ لوڈ شیڈنگ اس وقت کا سب سے بڑا ایشو ہے، بدقسمتی سے ڈیمانڈ اور سپلائی میں کافی فرق آیا ہوا ہے، 3300 میگا واٹ ڈیمانڈ ہے 1700 میگا واٹ ہمیں ملتی ہے، گزشتہ سال کی نسبت 35 فیصد ڈیمانڈ زیادہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ جولائی میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں کمی آئے گی، کے پی گورنمنٹ بتائے کہ گزشتہ سالوں میں نیشنل گریڈ میں کتنی بجلی شامل کی گئی؟

امیر مقام نے کہا کہ ایک دو دن میں عوام کو بہتری نظر آ رہی ہو گی، ہم خود اس کو مانیٹر کر رہے ہیں۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان بننے تک پی ٹی آئی نے سب سے زیادہ قرضہ لیا ہے، کرپشن اس دور میں سب سے زیادہ ہے۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر