Advertisement
Advertisement
Advertisement

میں اب بھی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جتوانے میں اہم کردار ادا کر سکتاہوں،ایون مورگن

Now Reading:

میں اب بھی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جتوانے میں اہم کردار ادا کر سکتاہوں،ایون مورگن

انگلینڈ کرکٹ ٹیم  کے کپتان ایون مورگن نے کہا ہے کہ میں اب بھی آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں ٹی کو چیمپئین بنانے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہوں ۔

تفصیلات کے مطابق ایون مورگن اس موسم گرما میں انگلینڈ کے کچھ محدود اوورز کے بین الاقوامی میچوں میں اپنی فٹنس پر تشویش کے درمیان آرام کریں گے۔

انہوں نے گزشتہ 18 مہینوں کے دوران بین الاقوامی کرکٹ میں ایک بھی نصف سنچری  نہیں بنائی اور ڈومیسٹک ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں بھی  کوئی نصف سنچری نہیں بنائی ہے  لیکن وہ کم از کم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ تک برقرار رہنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

مورگن کا کہنا تھا کہ میں اتنا ہی ایماندار رہوں گا جتنا میں کپتانی شروع کرنے  سے پہلے تھا ،ورلڈ کپ جیتنے میں اپنا حصہ ڈالوں گا  یہ میرے لیے ایک اہم مہم ہے۔

انگلینڈ کے نئے وائٹ بال کوچ میتھیو موٹ نے بدھ کو اپنی پہلی پریس کانفرنس میں مورگن  کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہا تھا کہ وہ ہمیشہ کہتا ہے کہ وہ فارم اور میرٹ پر اس ٹیم میں بلے باز کے طور پر منتخب ہونا چاہتا ہے اور جب اسے لگتا ہے کہ ایسا نہیں ہے تو وہ ایک طرف ہو جائیں گے۔

Advertisement

جب مورفن سے پوچھا گیا کہ وہ بھارت  میں ہونے والے 2023 ورلڈکپ میں ٹائٹل کا دفاع کریں گے تو انہوں نے کہا کہ ابھی 2023 ورلڈکپ دور ہے مجھے پہلے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ پر غور کرنا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دسویں تھل جیپ ریلی 2025 کے رنگا رنگ مقابلوں کا کل سے آغاز
سول ایوی ایشن کرکٹ ٹورنامنٹ ، فائنل میں لاہور ایئرپورٹ نے کوئٹہ کو شکست دیدی
پہلا ون ڈے؛ پاکستان نے جنوبی افریقا کو 2 وکٹوں سے شکست دے دی
ایشیا کپ میں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی، آئی سی سی نے سزاؤں کا اعلان کر دیا
پاکستانی وکٹ کیپر سدرہ نواز بھی آئی سی سی ویمنز ٹیم آف ورلڈ کپ میں شامل
ٹم ڈیوڈ 129 میٹر کا شاندار چھکا لگا کر تیسرے نمبر پر آگئے، ویڈیو وائرل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر