Advertisement
Advertisement
Advertisement

سرکاری محکموں کے پی او ایل اخراجات میں کٹوتی کے بعد کے پی حکومت کا ایک اور اہم اقدام

Now Reading:

سرکاری محکموں کے پی او ایل اخراجات میں کٹوتی کے بعد کے پی حکومت کا ایک اور اہم اقدام
سرکاری خرچ

خیبر پختونخواہ حکومت کی جانب سے پیٹرول مراعات میں کٹوتی کے بعد دیگر سرکاری اخراجات میں بھی کمی کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

 اس حوالے سے وزیراعلیٰ کے پی کی جانب سے گاڑیوں کی دیکھ بال و مرمت، ٹی اے/ڈی اے اور دیگر سرکاری اخراجات میں کمی کے لئے اضافی گائیڈ لائنز  منظور کرلیں گئیں ہیں۔

وزیراعلیٰ محمود خان کی منظوری کے بعد تمام محکموں کے لئے اضافی گائیڈ لائنز جاری کرتے ہوئے فوری عملدرآمد کے لئے چیف سیکرٹری کو باقاعدہ مراسلہ بھی ارسال کردیا ہے۔

گائیڈ لائنز کے مطابق صوبائی سطح کے تمام اجلاسوں جن میں کمشنرز،  ڈپٹی کمشنرز،  آر پی اوز اور ڈی پی اوز کی شرکت ضروری ہو، کو ویڈیو لنک کے ذریعے منعقد کیا جائے گا۔

ڈویژنل سطح کے تمام اجلاسوں جن میں ڈپٹی کمشنرز اور ڈی پی اوز کی شرکت ضروری ہو، کو بھی ویڈیو لنک کے ذریعے منعقد کیا جائے گا۔

Advertisement

اسی طرح محکمانہ اجلاسوں میں متعلقہ ضلعی محکموں کے سربراہان ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہونگے۔

آپریشنل ڈیوٹیز، ایمبولینس سروس، فیلڈ انسپکشنز، کورٹ کیسز اور دیگر ضروری معاملات پر اضافی گائیڈ لائنز کا اطلاق نہیں ہوگا۔

یہ اضافی گائیڈ لائنز صوبائی حکومت کی پہلے سے جاری کفایت شعاری پالیسی کے تحت جاری کئے گئے ہیں۔

وزیر اعلیٰ محمود خان کے احکامات کی روشنی میں صوبائی حکومت کفایت شعاری پالیسی کے تحت سرکاری اخراجات میں کمی کے لئے متعدد اقدامات اٹھا رہی ہے۔

ان اضافی گائیڈ لائنز پر عملدرآمد کے نتیجے میں پی او ایل اخراجات  کے ساتھ دیگر اخراجات کو بھی خاطر خواہ حد تک کم کیا جا سکے گا۔

ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاسوں میں شرکت سے ڈویژنل اور ضلعی انتظامیہ افسران کی ہمہ وقت فیلڈز میں حاضری بھی یقینی ہوگی۔

Advertisement

خیال رہے کہ وزیراعلیٰ کے پی کی جانب سے تمام سرکاری محکمے اور خودمختار ادارے صوبائی حکومت کی کفایت شعاری پالیسی پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سندھ پولیس کی گھوٹکی میں بڑی کارروائی ، 12 بدنام زمانہ ڈاکو مارے گئے
سیکیورٹی فورسز سے متعلق بیان ، محسن نقوی کا سہیل آفریدی سے معافی کا مطالبہ
صحت کی دیکھ بھال انسان کی پیدائش سے شروع ہوتی ہے، مصطفیٰ کمال
ٹرمپ کی شٹ ڈاؤن پالیسی، سیکڑوں پروازیں معطل، ایئرلائنز مشکلات کا شکار
27 آئینی ترمیم پر مشاورت کیلیے پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس دوبارہ شروع
پاک افغان مذاکرات میں پش رفت ، دفتر خارجہ نے ڈیڈ لاک کی تردید کر دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر