Advertisement
Advertisement
Advertisement

فلسطین، غزہ میں اسرائیلی لڑاکا طیاروں کے حماس کے ٹھکانوں پر حملے

Now Reading:

فلسطین، غزہ میں اسرائیلی لڑاکا طیاروں کے حماس کے ٹھکانوں پر حملے

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے حماس کے فوجی ٹھکانوں کو گزشتہ روز پھر نشانہ بنایا ہے۔ اسرائیلی فوج کا الزام ہے کہ حماس کے زیر انتظام فلسطینی علاقے سے راکٹ فائر کیے گئے تھے۔

اے ایف پی نیوز ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فوج کے ترجمان نے کہا کہ ان کے لڑاکا طیاروں نے راکٹ حملے کے جواب میں غزہ کی پٹی میں حماس کے متعدد ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔ حماس کی جانب سے جنوبی اسرائیل میں اسرائیلی شہریوں کی جانب داغے گئے راکٹ کو اسرائیل کے فضائی دفاعی نظام نے روک دیا تھا۔

دوسری جانب حماس کے ترجمان حازم قاسم نے گزشتہ روز اسرائیلی طیاروں کے حملے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں دی۔ اپریل میں بھی اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے غزہ شہر پر بمباری کی تھی۔ 23 لاکھ آبادی پر مشتمل حماس کے زیر کنٹرول غزہ کا ساحلی علاقہ 2007ء سے اسرائیل کی ناکا بندی کی زد میں ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ جمعہ کو اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں کی گاڑی پر فائرنگ کر دی تھی جس کے نتیجے میں تین فلسطینی شہید ہو گئے تھے۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ جنین کیمپ میں ہتھیاروں کی تلاش کے آپریشن کے دوران یہ تینوں افراد فائرنگ کی زد میں آئے تھے۔ شہید افراد میں حماس کا ایک کمانڈر بھی شامل ہے۔ اس کارروائی میں بارہ فلسطینی زخمی بھی ہوئے تھے۔

گزشتہ سال اسرائیل نے لڑاکا طیاروں کے ذریعے فلسطینی علاقوں میں 11 روز تک شدید بمباری کی تھی جس کے نتیجے میں 250 سے زائد نہتے فلسطینی شہید ہو گئے تھے۔

اسرائیل نے 1967ء میں چھ روزہ جنگ کے دوران مغربی کنارے اور مشرقی بیت المقدس کے علاقوں پر قبضہ کرکے مشرقی بیت القدس کو بھی زیر قبضہ علاقے میں ضم کر لیا تھا جسے بین الاقوامی سطح پر تسلیم نہیں کیا جاتا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
خواہش ہے ترکیہ روس سے تیل خریدنا بند کردے،غزہ جنگ بندی کے قریب پہنچ چکے،ٹرمپ
بنکاک میں سڑک اچانک 160 فٹ دھنس گئی، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
ٹرمپ نے مسلم رہنماؤں کو مشرق وسطیٰ اور غزہ کے لیے 21 نکاتی امن منصوبہ پیش کردیا
اقوام متحدہ میں صدر ٹرمپ کی میزبانی میں اہم کثیرالملکی اجلاس کا اعلامیہ جاری
امن کا انعام چاہیے تو غزہ میں امن قائم کریں، ٹرمپ کو میکرون کی دو ٹوک وارننگ
پاکستان نے غزہ میں جرائم کے مرتکب اسرائیل کو انصاف کے کٹہرے میں لانےکا مطالبہ کردیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر