Advertisement
Advertisement
Advertisement

“آدھے انسان آدھے جانور” نما افسانوی درندوں کی کہانیوں کا جنم کیسے ہوا؟

Now Reading:

“آدھے انسان آدھے جانور” نما افسانوی درندوں کی کہانیوں کا جنم کیسے ہوا؟

آپ نے اکثر آدھے انسان آدھے جانور نما درندوں کی کہانیاں سنی ہوں گی، لیکن کیا یہ حقیقی ہیں؟ ان کہانیوں نے کس طرح جنم لیا؟

بگ فٹ

How the Bigfoot Legend Began - HISTORY

ممتاز کرپٹوزولوجسٹ اینڈی میک گراتھ نے دعویٰ کیا ہے کہ دنیا بھر میں افسانوی درندے “بِگ فٹ” کا نظر آنا ممکنہ طور پر دور دراز کے قبائلی انسان ہوسکتے ہیں، جو جنسی طور پر آپس میں اتنے ملوث ہو چکے ہیں کہ ان کے اس عمل نے ان کی نسلوں کو انتہائی وحشی بنا دیا ہے۔

اینڈی نے افسانوں، افواہوں اور نامعلوم، خطرے سے دوچار جانداروں کی رپورٹس پر کتابیں لکھی ہیں اور ان کی حفاظت کے لیے ایک ٹی وی سیریز پر بھی کام کر رہے ہیں۔

Advertisement

اینڈی کے کام کا زیادہ تر حصہ  ان گنت “آدھی آدمی آدھی بندر” نما مخلوق کے متعدد جگہوں پر نظر آنے کی کہانیوں پر تحقیق کرنا اور شکوک شبہات کو دور کرنے پر مبنی ہے۔

نگولوکو

اینڈی کا دعویٰ ہے کہ دنیا بھر میں بگ فٹ سے ملتی جلتی مختلف لوک داستانیں ہیں، ان میں مشرقی افریقہ کے دیوہیکل دلدل میں رہنے والا نگولوکو، یا جنوبی امریکہ کا پہاڑی ڈنڈا مارنے والا المستی بھی شامل ہے۔ لیکن درحقیقت یہ “وہ” لوگ ہو سکتے ہیں جو اِن بریڈنگ کی وجہ سے پیدا ہونے والی جسمانی خرابیوں کے ساتھ پیدا ہوئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ” ممکن ہے ‘نگولوکو’ کسی غیر دریافت شدہ، قبیلے کی مثال پیش کرتا ہو، صرف اس کے پنجے نما ہاتھ کے بارے میں سوچیں جس میں صرف ایک انگلی اور انگوٹھا ہوتا ہے۔ خانہ بدوش واڈوما قبیلے کے پاؤں کا سائز دیکھیں، جسے “دو انگلیوں والا” یا “شتر مرغ کے پاؤں والا” قبیلہ بھی کہا جاتا ہے۔

Children of the VaDoma tribe

Advertisement

اینڈی نے سنگل میوٹیشن کے نتیجے میں ہونے والی اس حالت کی وضاحت کی جو قبیلے کے اندر ان کے مختصر جین پول اور قبائلی قانون کی وجہ سے برقرار ہے، جس کے مطابق وہ قبیلے سے باہر شادی نہیں کر سکتے۔

نگولوکو نامی درندے کی رپورٹوں کو سپورٹ کرنے بجائے انہوں نے تجویز کیا کہ وہ صرف  واڈوما قبیلے کے ارکان ہو سکتے ہیں۔

المستی

Alma – Yeti from Mongolia | DinoAnimals.com

المستی ایک اور افسانوی انسان نما مخلوق ہے جو وسطی ایشیا کے قفقاز اور پامیر پہاڑوں اور مغربی منگولیا کے الٹائی پہاڑوں میں آباد ہے۔

ہائپرٹرائکوسس جسے ویر وولف سنڈروم بھی کہا جاتا ہے، ایک ایسی حالت ہے جو اینڈی کے مطابق المستی کے دعووں کے پیچھے ہو سکتی ہے، کیونکہ یہ حالت کسی شخص کے جسم پر ضرورت سے زیادہ بالوں کی نشوونما کا سبب بنتی ہے۔

Advertisement

Jesus Aceves

اینڈی نے کہا، ” یقینی طور پر یہ ناممکن لگتا ہے کہ انسانوں کی ایک جماعت، اس قدر باہمی طور پر ان بریڈ ہوئی ہو کہ ان کے جسمانی خصائص انسانی اور سیمین (بندر نما) خصوصیات کے ہائبرڈ سے مشابہت اختیار کرنے لگے ہوں، اور یہ سائنسی دریافت سے بچنے میں کامیاب ہو جائیں۔

سلواجے

The Amazon's Yanomami utterly abandoned by Brazilian authorities: Report

تمام واقعات انسان نما بڑے بڑے درندوں کے بارے میں نہیں ہیں، جیسے سلواجے لوگ جس کا ترجمہ وحشی ہے۔

اینڈی نے مشورہ دیا کہ یانومامی ایمیزونیائی باشندوں کا ایک بڑا گروپ ہے جو کہ جدید تہذیب سے تقریباً اچھوتا ہے، شاید سلواجے کی کہانیوں سے میل کھاتا ہے۔

Advertisement

اینڈی کا دعویٰ ہے کہ تقریباً 38 ہزار نفوس پر مشتمل یانومامی، برازیل اور وینزویلا میں لاکھوں ہیکٹر پر دور دور تک شکار کرتے ہیں، جہاں باہر کے لوگ سفر کرنے کی ہمت بھی نہیں کرتے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ قبیلہ اپنی پرتشدد بین القبائلی جنگوں اور بیویوں پر چھاپہ مار پارٹیوں کے لیے جانا جاتا ہے، یہاں تک کہ وہ غیر ملکی خواتین اور مسافروں کو بھی اغوا کرتے ہیں۔

ان کا اینڈو کینیبل ازم یعنی مُردوں کو کھانے کی روایت اور آپس میں شادی کا رجحان انہیں سلواجے بناتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
میری بیٹی کو جنات نے اغوا کرلیا، بازیاب کرایا جائے، لاہور ہائیکورٹ میں عجیب و غریب کیس کی سماعت
محبوبہ کا فون مصروف رہا، نوجوان نے غصے میں آ کر پورے گاؤں کی بجلی کاٹ دی، ویڈیو وائرل
امیر ہونے کا آسان سا گر؛ یہ نایاب نوٹ آپ کو بنا سکتا ہے کروڑ پتی!
چاند کا رنگ سرخ کیوں ہو جائے گا؟ 7 ستمبر کو حقیقت سامنے آ رہی ہے
امریکا میں انسانی گوشت کھانے والے کیڑے کا پہلا کیس رپورٹ
کیا آپ جانتے ہیں؟ دنیا کے 2 ملک جہاں ایک بھی یونیورسٹی موجود نہیں!
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر