سعد رفیق نے کہا ہے کہ مسافروں اور طیاروں کی حفاظت پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔
وزیر ہوابازی خواجہ سعد رفیق کی صدارت لاہور ایئر پورٹ پر ہنگامی اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزیر ہوابازی نے پرندوں سے نمٹنے کے لئے سی اے اے کو فوری اقدامات اٹھانے کے احکامات جاری کردیئے
انہوں نے کہا کہ برڈ ہٹ کے لئے فوری لائحہ عمل وضع کرنے کی اشد ضرورت ہے، مسافروں اور طیاروں کی حفاظت پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔
سعد رفیق کا کہنا تھا کہ موم سون کے سیںزن میں زمین سے نکلنے والے حشرات الارض کے خاتمے کے لیے خصوصی کیمیکل کا استعمال کیا جائے۔
وزیر ہوابازی کا یہ بھی کہنا تھا کہ دنیا میں پرندوں سے بچاؤ کے لئے رائج جدید ترین ٹیکنالوجی کو پاکستانی ایئر پورٹس پر بھی رائج کیا جائے گا۔
خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ لاہور اور کراچی ایئر پورٹ کے گردو نواح میں آبادیوں میں کوڑا کرکٹ ٹھکانے لگانے کے لئے سولڈ ویسٹ انتظامیہ فوری اقدامات کرے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ عوام الناس کی آگاہی الیکڑانک اور پرنٹ میڈیا کے علاوہ سوشل میڈیا مہم بھی فوری طور پر شروع کی جائے۔
وزیر ہوابازی خواجہ سعد رفیق کا مزید کہنا تھا کہ فجر سے طلوع آفتاب کے دوران پروازوں کے نظام الاوقات میں ردو بدل کے لئے ایئر لائنز انتظامیہ سے رابطہ کیا جائے گا۔
اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی ، ضلعی انتظامیہ، چیف ایگزیکٹو آفیسر لاہور کنٹونمنٹ بورڈ، سولڈ ویسٹ مینیجمنٹ انتظامیہ، ڈائریکٹر جنرل پیسٹ وارننگ، سول ایوی ایشن اور پی آئی اے کے نمائندوں نے شرکت کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
