Advertisement
Advertisement
Advertisement

سست اسمارٹ فون کو تیز کرنے کا آسان ترین طریقہ

Now Reading:

سست اسمارٹ فون کو تیز کرنے کا آسان ترین طریقہ

ماہرین نے اسمارٹ فون کا متبادل تیار کر لیا

ایک تحقیقی رپورٹس کے مطابق 50 فیصد سے زیادہ اسمارٹ فون صارفین کبھی اپنی ڈیوائسز کو سوئچ آف نہیں کرتے۔

اگر آپ کو بھی فون بند کرنے کا خیال انزائٹی کا شکار بناتا ہے تو جان لیں ڈیوائس کو سوئچ آف کرنا فون کی زندگی اور کارکردگی دونوں کے لیے بہترین طریقہ کار ہے۔

ماہرین کی جانب سے فون کو ہفتے میں کم از کم ایک بار سوئچ آف کرنے کا کہا جاتا ہے۔

ایک بار فون بند ہوجائے تو چند منٹ تک انتظار کریں اور پھر اسے دوبارہ سوئچ آن کریں۔

ایسا کرنے سے فون cache کی صفائی کے ساتھ ساتھ ایسی ہر ایپ بند ہوجاتی ہے جو ڈیوائس کو سست بنانے کا باعث بنتی ہے۔

Advertisement

فون کو ہر ہفتے ایک بار بند کرنے سے کیا فائدہ ہوتا ہے؟

فون کو ہفتے میں کم از کم ایک بار کچھ منٹ کے بند کرنے سے میموری لیکس نامی ایرر (error) کی روک تھام ہوتی ہے۔

یہ ایک ایسا عام ایرر ہے جس کا سامنا بیشتر اسمارٹ فون صارفین کو ہوتا ہے۔

جب ایک ایپ کو کام کرنے کے لیے ریم میموری کی ایک مخصوص سطح کی ضرورت ہو مگر ضرورت ختم ہونے پر وہ ایپ میموری کو ریلیز نہ کرے تو اسے میموری لیک ایرر کہا جاتا ہے۔

اس کے نتیجے میں فون معمول کے مقابلے میں زیادہ سست محسوس ہونے لگتا ہے۔

اگر آپ کے فون کی کارکردگی اچانک بہت زیادہ سست ہوجائے تو اس مسئلے کے پیچھے زیادہ تر میموری لیک کا ہاتھ ہوتا ہے۔

Advertisement

کوئی ایپ اوپن نہ ہونے پر بھی فون میموری استعمال ہونا اور فون کا بار بار ری اسٹارٹ ہونا بھی میموری لیک کی دیگر علامات ہیں۔

فون کو ہفتے میں ایک بار آف کرنے کا ایک اور فائدہ بیٹری لائف بڑھانا بھی ہے۔

عام طور پر ایک اسمارٹ فون بیٹری کو 300 سے 500 بار چارج کیا جاسکتا ہے، یعنی اتنی بار کسی بیٹری کو 100 فیصد چارج کیا جائے اور وہ پھر 0 فیصد تک پہنچ جائے(یہ اوسط اعدادوشمار ہیں کچھ فونز کا چارج سائیکل اس سے زیادہ یا کم بھی ہوسکتا ہے)۔

اس چارج سائیکل کے بعد آپ کی ڈیوائس کی مجموعی پرفارمنس پہلے جیسی نہیں رہتی اور چارجنگ گنجائش بھی گھٹ جاتی ہے۔

فون کو ٹرن آف کرنے سے بیٹری لائف کو بڑھانے میں مدد ملتی ہے جس سے فون کی زندگی بھی بڑھتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
’اسمارٹ فون کیس‘ جو آپ کو موبائل کی لت سے چھٹکارہ دلائے!
زمین سے 40 ہزار گھنٹے کا مشاہدہ؛ مِلکی وے کہکشاں کی نئی اور حیران کن تصویر جاری
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
واٹس ایپ اسٹوریج مینجمنٹ کو آسان بنانے کے لیے نیا فیچر لانے کی تیاری شروع
ٹی وی میزبانوں کیلئے خطرے کی گھنٹی ! برطانوی چینل پر بھی اے آئی اینکر متعارف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر