
انگلینڈ کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان کنفرم
لاہور: انگلینڈ کرکٹ ٹیم رواں سال ستمبر کے دوسرے ہفتے میں پاکستان کا دورہ کرے گی۔
انگلینڈ کرکٹ ٹیم رواں سال ستمبر کے دوسرے ہفتے میں پاکستان پہنچے گی اور پاک انگلینڈ کرکٹ سیریز 15 ستمبر سے 2 اکتوبر تک کھیلی جائے گی۔
سیریز کے لیے میچز لاہور، راولپنڈی اور ملتان میں کروانے پر غور کیا جارہا ہے جبکہ اس موقع پر دونوں ٹیموں کے درمیان 7 ٹی ٹونٹی میچز کھیلے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: رمیز راجہ کی برطانوی ہائی کمشنر سے ملاقات، پاک انگلینڈ سیریز پر تبادلہ خیال
سیریز کے حوالے سے پی سی بی اور انگلش بورڈ کے درمیان اتفاق ہوگیا ہے اور دونوں بورڈز کے درمیان سیریز کے شیڈول پر بات چیت آخری مراحل میں پہنچ گئی ہے۔
دوسری جانب سیریز کو کامیاب بنانے کے لیے ورکنگ کمیٹی بھی قائم کردی گئی ہے، دونوں بورڈز ایک ساتھ مل کر مختلف امور پر بات چیت کریں گے جن میں دورہ کے شیڈول اور پوری سیریز میں سیکیورٹی انتظامات شامل ہیں۔
واضح رہے کہ ابتدائی طور پر 5 ٹی ٹوئنٹی میچز دورے میں شامل تھے لیکن انگلش کرکٹ بورڈ کے سابق چیف ایگزیکٹیو ٹام ہیریسن نے گذشتہ سال دورہ پاکستان کی منسوخی پر دو ٹی ٹوئنٹی میچز بھی اس ہی سیریز میں شامل کرنے کا اعلان کیا تھا۔
انگلینڈ کرکٹ ٹیم رواں سال کے آخر میں 3 میچوں کی ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے لیے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بعد دوبارہ پاکستان کا دورہ کرے گی۔
خیال رہے کہ پی سی بی کے چیئرمین رمیز راجہ نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ بورڈ جلد ہی انگلینڈ کے دورے کی حتمی تاریخوں کا اعلان کرے گا جس میں دیگر تفصیلات جیسے مقام، وقت اور ٹکٹوں کی قیمتوں کا تعین بھی کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News