89 فیصد بھارتی شہری فحش مواد دیکھنے کے عادی

89 فیصد بھارتی شہری فحش مواد موبائل سے دیکھنے کے عادی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی شہری فحش مواد89 فیصد موبائل سے دیکھتے ہیں۔
ویب سائٹ پورن ہب کی رپورٹ کے مطابق 2019 میں 89 فیصد پورن کو بھارتی شہری کی جانب سے موبائل ڈیوائسز میں دیکھا گیا ہے۔
حیرت کی بات یہ ہے کہ 89 فیصد کا ریکارڈ اُس وقت سامنے آیا ہے جس وقت انڈیا میں اس ویب سائٹ پر پابندی عائد تھی۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ عالمی سطح پر ہر 4 میں سے 3 افراد یہ مواد موبائل فونز پر دیکھتا ہے اور ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر اور لیپ ٹاپس کی اہمیت کم ہوچکی ہے جبکہ سائٹ پر موبائل ٹریفک میں 2018 کے مقابلے میں 2019 میں 10 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔
دوسری جانب اگر بات کی جائے فحش مواد دیکھنے کی تو اس میں بھارت کے بعد امریکا کا نام دوسرے نمبر پر ہے۔
بھارت میں مسلمانوں کی نسل کشی سے پہلے عالمی برادری کو جاگنا ہوگا، وزیراعظم
رپورٹ کے مطابق 81 فیصد امریکا میں پورن ویڈیوز موبائل سے دیکھی جاتی ہے جبکہ امریکا کے بعد تیسرے نمبر پر برازیل ہئ جہاں 79 فیصد ایسی ویڈیوز دیکھی جاتی ہے۔
جاپان میں 70 فیصد افراد یہ مواد اسمارٹ فونز پر دیکھنے کے عادی ہیں جبکہ برطانیہ میں 74 فیصد صارفین ایسا کرتے ہیں۔
بھارت اس وقت فی فون سب سے زیادہ موبائل انٹرنیٹ استعمال کرنے والا ملک ہے جہاں اوسطاً ماہانہ ہر صارف 9?8 جی بی انٹرنیٹ استعمال کرتا ہے۔
اس سے قبل بھارت میں اکتوبر 2018 میں 827 پورن ویب سائٹس پر پابندی عائد کی گئی تھی جس کی وجہ ایک ریپ کیس بنا تھا جس میں ملزم نے یہ مواد دیکھ کر جرم کا ارتکاب بھی کیا تھا۔
اس شرح میں 2024 تک دوگنا اضافے کی توقع ہے اور یہ 18 جی بی تک پہنچ جائے گا، جبکہ 2021 تک بھارت میں انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کی تعداد 82 کروڑ سے زائد ہونے کا امکان ہے۔
واضح رہے بھارت میں اسمارٹ فونز میں فحش مواد کو دیکھنے کی شرح میں اضافے کی بڑی وجہ سستے موبائل ڈیٹا پلان کی دستیابی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News