انگلش پریمئیر لیگ کے معروف فٹ بال کلب چیلسی کے چیئرمین بروس بک 30 جون کو اپنے عہدے سے سبکدوش ہو جائیں گے۔
بروس بک کی جگہ شریک مالک ٹوڈ بوہلی چیلسی کے نئے چئیرمین منتخت ہو گئے ہیں۔
امریکہ سے تعلق رکھنے والے 76 سالہ بروس بک 2003 میں رومن ابرامووچ کے مالک بننے کے بعد سے چیئرمین تھے۔
گزشتہ ماہ بوہلی کی زیرقیادت کنسورشیم کے ذریعے کلب پر قبضہ کرنے کے بعد اس کردار کو جاری رکھنے کے لیے تیار تھے۔
بروس بک نے اپنی سبکدوشی پر کہا کہ کلب میں اب سمت کی تبدیلی کا مطلب ہے کہ نئے منتظمین کی سوچ الگ ہے لیکن میں کلب کو بطور سینئیر مشیر سپورٹ کرتا رہوں گا۔
بروس نے کہا کہ اب مستعفی ہونے اور نئی ملکیت کو مضبوط بنیادوں پر استوار کرنے کا صحیح وقت ہے.
بروس بک کے مطابق مالکان کے پاس چیلسی کے مستقبل کے لیے ایک زبردست وژن ہے، اور میں اپنے ناقابل یقین عملے، کھلاڑیوں، کوچز اور حامیوں کے ساتھ اس نئے کردار میں ان کی مدد کرنے کا منتظر ہوں۔
امریکی سرمایہ کار بوہلی اور پرائیویٹ ایکویٹی فرم کلیئر لیک کیپٹل کی زیر قیادت کنسورشیم کو چیلسی کی 4.25 بلین پاؤنڈز کی فروخت 30 مئی کو مکمل ہوئی۔
سبکدوش ہونے والے چئیرمین بروس بک کی صدارت کے دوران، چیلسی کی مردوں کی ٹیم نے 18 بڑے اعزاز جیتے اور خواتین کی ٹیم نے 12 جیتے۔
انہوں نے مزید کہا کہ “مجھے فخر ہے کہ میں نے چیلسی کو پچ پر شاندار کامیابی کا احساس دلانے اور کمیونٹی میں مثبت اثر ڈالنے میں مدد کی۔”
واضح رہے کہ یوکرائن پر روس کے حملے کے بعد، ابرامووچ نے مارچ میں کہا تھا کہ اس نے کلب کو فروخت کرنے کا منصوبہ بنایا ہے.
پابندیوں میں چیلسی کو منتقلی کی سخت پابندی کے تحت رکھا گیا تھا اور کلب ایک خصوصی لائسنس کے تحت کام کرتا تھا، جس نے فروخت کو آگے بڑھانے کی اجازت دی تھی۔
نئے چئیرمین بوہلی نے کہا کہ بک نے “چیلسی فٹ بال کلب کو بین الاقوامی اور ڈومیسٹک فٹ بال کی اعلیٰ سطحوں تک پہنچایا” اور “ان کی خدمات اور کلب سے وابستگی” کے لیے ان کا شکریہ ادا کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
