Advertisement
Advertisement
Advertisement

موت کے وقت انسان کے ساتھ کیا ہوتا ہے، وہ کیسا محسوس کرتا ہے؟ سائنس دان کا اہم انکشاف

Now Reading:

موت کے وقت انسان کے ساتھ کیا ہوتا ہے، وہ کیسا محسوس کرتا ہے؟ سائنس دان کا اہم انکشاف
Dead

سینکڑوں اموات کا مشاہدہ کرنے والے ایک ڈاکٹر کا دعویٰ ہے کہ وہ بخوبی جانتے ہیں موت کے وقت کیا ہوتا ہے اور مرنے والے شخص کو کیسا محسوس ہوتا ہے۔

موت کے حوالے سے مذہبی بنیاد پر لوگوں کے مختلف عقائد ہیں کہ مرنے کے بعد اور موت کے وقت کیا ہوتا ہے، لیکن سائنسی نقطہ نظر سے ہم اس عمل کے بارے میں بہت کم جانتے ہیں۔

اگرچہ اس حوالے سے مطالعات بہت کم ہیں، لیکن کچھ ڈاکٹروں نے موت کے وقت مریضوں کے ساتھ پیش آنے والے حالات کا مشاہدہ کیا اور ان کی بنا پر اپنے نظریات کا اشتراک کیا ہے۔

فالج کی دیکھ بھال کرنے والے ایک ڈاکٹر کا دعویٰ ہے کہ موت کا عمل عام طور پر دل کے آخری وقت تک دھڑکنا بند ہونے سے تقریباً دو ہفتے پہلے شروع ہوتا ہے۔

لیورپول یونیورسٹی کے اعزازی ریسرچ فیلو سیموس کوئل نے دی کنورسیشن کے ایک مضمون میں مرنے کے عمل کے بارے میں بات کی۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ “پیلیئٹو کیئر کے ماہر کے طور پر میں سمجھتا ہوں کہ موت ایک ایسا عمل ہے جو ہمارے گزرنے سے دو ہفتے پہلے شروع ہوتا ہے۔ اس عرصے کے دوران، لوگوں کی صحت گرنا شروع ہوجاتی ہے۔ وہ عام طور پر چلنے پھرنے اور نیند کے مسائل سے دوچار ہو جاتے ہیں، ان کا زیادہ تر وقت نیند میں یا سوتے ہوئے گزرتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ “زندگی کے آخری ایام میں گولیاں نگلنے یا کھانے پینے کی صلاحیت ان سے چھوٹ جاتی ہے۔ یہ اس وقت ہوتا ہے جب ہم کہتے ہیں کہ فعال طور پر ان کی موت ہو رہی ہے۔ ہم عام طور پر سوچتے ہیں کہ اس کا مطلب ہے ان کے پاس زندہ رہنے کے لیے دو سے تین دن ہیں۔

بہت سے لوگ ایک دن کے اندر ہی اس پورے مرحلے سے گزرتے ہیں، اور کچھ لوگ مرنے سے پہلے تقریباً ایک ہفتے تک موت کے منہ میں رہ سکتے ہیں، جو کہ عام طور پر خاندانوں کے لیے انتہائی تکلیف دہ ہوتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مختلف لوگوں کے ساتھ مختلف چیزیں چل رہی ہیں اور ہم ان کی پیش گوئی نہیں کر سکتے۔

موت کے وقت جسم میں اصل میں کیا ہوتا ہے زیادہ تر نامعلوم ہے، لیکن کچھ مطالعات کی پیش گوئی کی گئی ہے کہ دماغ سے کیمیکلز کا ایک رش خارج ہوتا ہے۔

ان میں اینڈورفنز شامل ہیں، جو کسی شخص میں خوشی کے جذبات پیدا کر سکتے ہیں۔

Advertisement

مسٹر کوئل نے کہا کہ “موت کا اصل لمحہ سمجھنا مشکل ہے۔ لیکن ابھی تک ایک غیر مطبوعہ مطالعے سے پتہ چلتا ہے کہ، جیسے جیسے لوگ موت کے قریب پہنچتے ہیں، جسم کے دباؤ والے کیمیکلز میں اضافہ ہوتا ہے۔

کینسر والے لوگوں  اور شاید دوسروں میں بھی سوزش کے نشانات بڑھ جاتے ہیں۔ یہ وہ کیمیکل ہیں جو اس وقت بڑھتے ہیں جب جسم کسی انفیکشن سے لڑ رہا ہو۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ  عام طور پر، ایسا لگتا ہے مرنے کے عمل کے دوران لوگوں کے درد میں کمی آتی ہے۔ ہم نہیں جانتے کہ ایسا کیوں ہے، یہ اینڈورفنز سے متعلق ہوسکتا ہے۔ لیکن ایک بار پھر بتا دیں کہ اس پر ابھی تک کوئی تحقیق نہیں ہوئی ہے۔

ڈاکٹر کوئل کا کہنا تھا کہ ہر موت مختلف ہوتی ہے اور آپ اندازہ نہیں لگا سکتے کہ پرسکون موت کس کی ہوگی۔ مجھے لگتا ہے کہ جن میں سے کچھ کو میں نے مرتے دیکھا ہے وہ خوشی محسوس کرنے والے کیمیکلز کے رش سے فائدہ نہیں اٹھا پائے۔

“انہوں نے بتایا کہ میں نے اپنی دیکھ بھال میں بہت سے نوجوانوں کو دیکھا جن کے لیے یہ قبول کرنا مشکل تھا کہ وہ مر رہے ہیں۔ ان کے جوان خاندان تھے اور وہ مرنے کے عمل کے دوران وہ کبھی خوش نہیں ہوئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سال 2026 میں کتنے سورج اور چاند گرہن ہوں گے؟ جانیے
پلاسٹک سے پاک حیرت انگیز فولڈ ایبل واٹر بوتل تیار
پیرس کے تاریخی ’’لوور میوزیم‘‘ میں چوری کی واردات کس طرح انجام دی گئی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
سال 2026؛ رمضان المبارک کا آغاز کب سے ہوگا؟ تاریخ کی پیشگوئی
ہوا میں معلق رہ کر بجلی بنانے والی انوکھی ونڈ ٹربائن تیار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر