
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو امریکی وزیرخارجہ مائک پومپیو کی جانب سے ٹیلیفون کیا گیا ہے جس میں ایرانی جنرل قاسم سلیمانی سے متعلق امریکی اقدام سے آگاہ کیا
شعبہ ابلاغ عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق دونوں فریقوں میں خطے کی صورتحال ،مشرقی وسطیٰ میں حالیہ کشیدگی اور ممکنہ اثرات پربات چیت کی گئی۔
COAS received telephone call from US Secretary of State Mike Pompeo. Regional situation including possible implications of recent escalation in Middle East was discussed. (1of2).
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) January 3, 2020
آرمی چیف کا کہنا تھا کہ افغان مفاہمتی عمل کی کامیابی پر بھی توجہ دینی چایئے اور خطے میں امن و استحکام کے لئے سب تعمیری کردار ادا کریں۔
جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ کشیدگی ختم کرنے کے لئے با مقصد رابطے کئے جانے چایئیں جبکہ گفتگو میں علاقائی صورتحال اور مشرقی وسطیٰ میں کشیدگی پر بھی بات چیت کی گئی۔
ڈجی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ رابطے میں مشرق وسطی میں حالیہ اضافے کے ممکنہ مضمرات سمیت علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ پاکستانی دفتر خارجہ نے مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے علاقائی امن واستحکام کو سنگین خطرہ ہے۔
دفتر خارجہ کی جانب سے جاری اہم بیان میں کہا گیا ہے کہ خود مختاری اور سالمیت کا احترام اقوام متحدہ چارٹر کے بنیادی اصول ہیں۔ یکطرفہ اقدامات اور طاقت کے استعمال سے گریز بہت اہم ہے۔
پاکستان نے تمام فریقین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ کشیدگی کم کرنے کے لئے تعمیری رابطے اور سفارتی چینل استعمال کریں۔ فریقین اقوام متحدہ چارٹر اور عالمی قوانین کو مدنظر رکھتے ہوئے معاملہ حل کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News