Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاک فوج کا زلزلے سے متاثرہ علاقے میں بحالی کے کام کا آغاز

Now Reading:

پاک فوج کا زلزلے سے متاثرہ علاقے میں بحالی کے کام کا آغاز
متاثرہ

پاک فوج نے ضلع استور میں زلزلے سے متاثرہ علاقے میں بحالی کے کام کا آغاز کردیا۔

پاک فوج نے حالیہ زلزلے کے بعد ضلع استور کے متاثرہ علاقوں میں ریلیف اور ریسکیو کا کام شروع کر دیا ہے۔

پاک فوج کے انجینئر، ہیلی کاپٹر، مشینری اور فوجی افسران و جوان موسم کی شدت کی پروا کئے بغیر سڑک کھولنے اور متاثرہ دیہاتوں تک پہنچنے میں مصروف ہیں، اس سلسلے میں پاک فوج اور حکومت گلگت بلتستان کے متعلقہ ادارے مل کر کام کر رہے ہیں۔

فورس کمانڈر میجر جنرل احسان محمود خان اور چیف سیکرٹری کیپٹن خرم آغا نے بھی متاثرہ علاقے کا دورہ کیا۔

پاک فوج نے متاثرین تک ریلیف کا سامان بشمول ٹینٹ، راشن، گوشت، پکا ہوا کھانا اور پانی پہنچایا اور بیمار خواتین و حضرات کو ایف سی این اے کے ہیلی کاپٹروں میں استور سے سکردو پہنچایا گیا۔

Advertisement

فورس کمانڈر نے کہا ہے کہ ضلع استور کے زلزلہ متاثرین کی امداد میں پاک فوج تمام وسائل بروئے کار لائے گی اور دیگر محکموں کی مستعدی کی بھی تعریف کی ۔

واضح رہے کہ اس سے قبل چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ استور کی دس ہزار آبادی اس وقت سخت مشکلات کا شکار ہے۔ معصوم بچے ، خواتین اور بزرگ برفباری اور سردی کی وجہ سے سخت مشکلات کا شکار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ زلزلے سے تباہ ہونے والے لوگوں کو گھروں کی دوبارہ تعمیر تک انہیں محفوظ مقام فراہم کیا جائے۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ک شہریوں کی مشکلات کو ختم کرنا ریاست کی ذمے داری ہے اوراس وقت استور کے عوام سخت مشکلات کا شکار ہیں جہاں زلزلے میں ان کی زندگیوں کو بے ترتیب کر دیا ہے۔

ضلع استور میں زلزلہ متاثریں کیلئے امدادی کاروائیاں ،سڑکوں کی مرمت اور بحال کیلئے کام تیزی سے جاری ہے ،زلزلہ زدگان کیلئے امدادی سامان ، خوراک ، ٹینٹ شیلٹر وغیرہ کی متاثرہ علاقوں ڈوئیاں،شلتر،ڈشکن،مشکن،تربلنگ،خودکشت،ھرچواوربونجی میں ترسیل جاری ہے ،ڈی ڈی ایم اے استور کا عملہ گزشتہ دو دنوں سے روڈ کھولنے کیلئے کام کررہا ے اور تمام صورتحال کی اے ڈی استورمحمد علی از خود مانیٹرنگ کر رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


1 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملکی معیشت کیلیے اچھی خبر، زرمبادلہ کے ذخائر میں نمایاں اضافہ
ریکوڈک معاہدوں میں بڑی پیش رفت، ای سی سی نے حتمی منظوری دے دی
پاکستان نے 50 کروڑ ڈالر یوروبانڈ کی بروقت ادائیگی کا انتظام کرلیا
خضدار میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 بھارتی سرپرست دہشتگرد واصلِ جہنم
دریائے سندھ اور بیراجوں میں پانی کی صورتحال سے متعلق تازہ ترین اعداد و شمار جاری
پیپلز پارٹی کا پنجاب میں زرعی ایمرجنسی نافذ کرنے کا مطالبہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر