Advertisement
Advertisement
Advertisement

عمران خان کا دور حکومت ہٹلر کا زمانہ تھا، عابد شیر علی

Now Reading:

عمران خان کا دور حکومت ہٹلر کا زمانہ تھا، عابد شیر علی
عابد شیر علی

عابد شیر علی

عابد شیر علی نے کہا ہے کہ عمران خان کا دور حکومت ہٹلر کا زمانہ تھا۔

مسلم لیگ ن کے رہنما عابد شیر علی نے کہا ہے کہ ملتان سے میرا پرانا تعلق ہے، پاکستان کی سیاست میں آزاد میڈیا کا اہم کردار رہا، عمران خان نے میڈیا پر پابندیاں لگائیں، عمران خان کا دور حکومت ہٹلر کا زمانہ تھا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے آئی ایم ایف کے ساتھ پاکستان کا سودا کیا اور آج روتا پھرتا ہے، شیخ رشید اور فواد چوہدری کہتے تھے موت آسکتی ہے الیکشن پہلے نہیں ہو سکتے۔

    عابد شیر علی نے کہا ہے کہ عمران خان آج عوام کو اپنی پرفارمنس کا بتائے، ہم نے بجلی کے نظام کو مظبوط کیا، عمران خان جابر اور ظالم حکمران تھا، جتنے لوگ عمران خان کے جلسوں احتجاج میں ہوتے ہیں اس سے زیادہ تو تھیٹر میں ہوتے ہیں۔

   مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ عمران خان پیٹرول کی سبسڈی ختم کرنے کے معائدے پر دستخط کرکے گیا، گزشتہ حکومت پاکستان کو مفلوج کر گئی، میں پوچھتا ہوں بتاؤ تمہاری کارکردگی کیا ہے؟

Advertisement

انہوں نے کہا کہ ہم نے ہزاروں میگاواٹ بجلی سسٹم میں پیدا کی، عمران خان نے چور وزیر رکھے ہوئے تھے، عمران خان کے چور وزیر ادویات مہنگی کرکے لندن بھاگ گئے، عمران خان پاکستان کا جنازہ نکال گئے۔

عابد شیر علی نے کہا ہے کہ ہمیں پتہ ہے لوگوں کو بہت سی مشکلات ہیں، یہ دو مہینوں والی حکومت کا کام نہیں ہے، عمران خان کو پاکستان کے ادارے مفید نہیں ہیں، عمران خان بنی گلہ میں بیٹھ کر سرکار کی تنخواہیں لے رہا ہے۔

 مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ عمران خان کو کوئی جان کا خطرہ نہیں ہے، عمران خان سے سیکیورٹی واپس لینا چاہیے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
27 ویں آئینی ترمیم اگلے ہفتے تک قومی اسمبلی سے منظور ہو جائے گی ، خواجہ آصف
صدر کو تاحیات گرفتار یا ان کیخلاف کوئی کیس نہیں بن سکے گا ، مسودے میں نئی شق شامل
پاک فوج کی جانب سے وانا کے عوام کے لئے مسجد کا تحفہ ، 5 ہزار نمازیوں کی گنجائش
وفاقی حکومت نے عوام کو بجلی کی قیمتوں میں ریلیف فراہم کر دیا
آذربائیجان کے یومِ فتح پر پاکستانی جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کی گھن گرج
آذربائیجان کی فتح غزہ و کشمیر کے حریت پسندوں کیلیے مشعل راہ ہے ، شہبازشریف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر