Advertisement
Advertisement
Advertisement

سوڈان میں فوجی بغاوت کا منصوبہ ناکام

Now Reading:

سوڈان میں فوجی بغاوت کا منصوبہ ناکام

سوڈان میں فوجی افسران کی جانب  سے  بغاوت کی منصوبہ بندی کو ناکام بنادیا  گیا ہے۔

 غیر ملکی خبر رساں  ادارے کے  مطابق  سوڈان میں  فوج کے 16 اہل کاروں نے سیاسی سمجھوتے میں رکاوٹ ڈالنے کے لیے بغاوت کی منصوبہ بندی کی  تھی۔

عبوری عسکری کونسل کے رکن جمال عمر نے گزشتہ روز سرکاری ٹیلی وژن پہ خطاب کرتے ہوئےکہا کہ بغاوت کی منصوبہ بندی کرنے والے فوج کے 12 اور انٹیلی جنس  کے 4  اہل کاروں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

جنرل  عمر  کا کہنا تھا کہ  بغاوت کی منصوبہ بندی کرنے والوں میں   فوج   کے ریٹائرڈ سمیت حاٖضر سروس افسران بھی شامل ہیں  لیکن ان کانام  ظاہر نہیں  کیا گیا ۔

انہوں نے مزید کہا کہ گرفتار افراد کو منصفانہ قانونی کارروائی کے لیے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

Advertisement

 واضح  رہے کہ سوڈان کے سابق صدر  عمرالبشیر  کی معزولی کے بعد   فوج کی جانب سے  تیسری  بار بغاوت کی کوشش  کی گئی  ہے ۔

سوڈان میں عسکری کونسل اور فریڈم اینڈ چینج فورسز طویل مذاکرات کے بعد گذشتہ جمعے کے روز ایک خود مختار کونسل تشکیل دینے پر متفق ہو گئی ہیں۔ تین برس کی عبوری مدت کے لیے کونسل کی سربراہی باری باری فوج اور سویلین نمائندے کریں گے۔

فریقین نے آزاد ٹیکنوکریٹس کی حکومت تشکیل دینے پر بھی اتفاق کیا جو حالیہ دنوں میں رونما ہونے والے پرتشدد واقعات کی شفاف اور آزادانہ تحقیقات کرے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
امریکا، کارگو طیارہ عمارتوں پر گر کر تباہ، عملے کے تین افراد سمیت 9 ہلاک
ڈونلڈ ٹرمپ نے زہران ممدانی سے شکست کی وجہ بتادی
فن لینڈ کی وزیر خارجہ کے سلطنت عثمانیہ کے بارے میں طنزیہ ریمارکس
بھارت میں مسافر اور کارگو ٹرین میں خوفناک تصادم، 11 افراد ہلاک متعدد زخمی
بھارتی فوج میں خواتین افسران جنسی ہراسانی اور ادارہ جاتی ناکامیوں کا شکار، سنگین واقعات کا انکشاف
صدرِ مملکت کی سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات، کشمیر و فلسطین پر منصفانہ حل کی ضرورت پر زور
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر