قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کا مقام تبدیل کر دیا گیا اور پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس کل ہو گا۔
تفصیلات کے مطابق پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس قومی اسمبلی ایوان میں ہونے کے بجائے کل وزیراعظم آفس میں ہو گا۔
اجلاس میں ملکی سلامتی اور امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لینے کے علاوہ ہمسایوں کے ساتھ تعلقات، ٹی ٹی پی سے مذاکرات پر شرکاء کو اعتماد اور افغانستان کی صورتحال پر کمیٹی کو بریفنگ دی جائےگی۔
حکام قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کا کہنا ہے کہ اسمبلی کا ایوان استعمال کرنے کی ابھی تک کوئی ہدایت نہیں ملی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں شاہ محمود قریشی اور شیخ رشید کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے، اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض بھی شرکت کریں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
