Advertisement
Advertisement
Advertisement

لوگ کھانے کے پیسے نہیں لیتے تھے،عبدالرزاق نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی یاد تازہ کردی

Now Reading:

لوگ کھانے کے پیسے نہیں لیتے تھے،عبدالرزاق نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی یاد تازہ کردی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق مایہ ناز آل راؤنڈرعبدالرزاق نے کہا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2009 کی فتح کے بعد ہم جس ریسٹورنٹ پر بھی کھانا کھانے گئے تھے لوگ ہم سے پیسے نہیں لیتے تھے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کی جانب سے ایک ویڈیو شیئرکی گئی جس میں عبدالرزاق نے کہا کہ 2009 کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنا  میرے لیے باعث فخر تھا۔

سابق آل راؤنڈر نے کہا کہ  فائنل میچ سے قبل شاہد آفریدی اور میں بات کر رہے تھے کہ 1999 کے ورلڈکپ میں ہمیں اسی میدان میں شکست ہوئی تھی،آج وہی میدان ہے وہی لوگ ہیں ہمیں اس ایونٹ کو جیتنا چاہئے  اور جتنا ہم سے ہو سکے ہم کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ جس طرح شاہد آفریدی نے  نیوزی لینڈ کے خلاف ناممکن کیچ لیا اس سے پوری ٹیم کی حوصلہ افزائی ہوئی اورہم نے اپنی فتوحات کا سلسلہ جاری رکھا۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں:ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2009،لارڈز کے تاریخی میدان میں شاہینوں کی اڑان

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ہمارے کپتان یونس خان نے کہا کہ پاکستان کو آئی سی سی ایونٹ جیتے ہوئے 17 سال گزر گئے ہیں،ہمارے پاس یہ اچھا موقع ہے کہ ہم اس ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کو جیتیں۔

سابق آل راؤنڈر  عبدالرزاق نے مزید کہا کہ شاہد آفریدی اور سعید اجمل کی جوڑی بہت اچھی تھی،دونوں وکٹیں بھی نکالتے تھے اور رنز بھی کم دیتے تھے ،ان دونوں کے علاوہ جس طرح عمر گل 4 اوورز کرتے تھے اور اہم وکٹیں نکالتے تھے ان کااس فتح میں اہم کردار تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بھارتی دباؤ پر میچ ریفری کی ملی بھگت کا بھانڈا پھوٹ گیا
ایشیا کپ 2025: آئی سی سی نے اینڈی پائی کرافٹ کو ہٹانے کا مطالبہ مسترد کردیا
ایشاکپ؛ یو اے ای نے عمان کو شکست دے دی
ایشیا کپ: میچ ریفری کی تبدیلی تک پاکستان کا مزید میچز نہ کھیلنے کا فیصلہ
بھارت کی قومی ٹیم بھی انتہاپسندوں کے نرغے میں، ہاتھ نہ ملانے کی وجہ سامنے آگئی
پاکستان اور بھارت کے درمیان دوسرا ہائی وولٹیج ٹاکرا 21 ستمبر کو ہونے کا امکان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر