Advertisement
Advertisement
Advertisement

لاہورہائی کورٹ؛ اداکارہ میرا کا نکاح درست قراردینے کے خلاف درخواست خارج 

Now Reading:

لاہورہائی کورٹ؛ اداکارہ میرا کا نکاح درست قراردینے کے خلاف درخواست خارج 
اداکارہ میرا

لاہورہائی کورٹ نے اداکارہ میرا کا نکاح درست قرار دینے کے خلاف درخواست خارج کر دی۔

جسٹس انوارحسین نے اداکارہ میرا کی اپیل پر سماعت کرتے ہوئے درخواست عدم پیروی کی بنا پرخارج کی۔

اداکارہ میرا کا مؤقف تھا کہ دبئی میں فلم کی عکس بندی ہے دوران عتیق الرحمن نے پبلسٹی حاصل کرنے اور بلیک میل کرنے کیلئے جھوٹا نکاح نامہ تیار کیا۔ اداکارہ کو ٹرائل عدالت میں اپنے گواہ پیش کرنے کا مناسب موقع فراہم نہیں کیا گیا۔

وکیل درخواستگزارکا مؤقف تھا کہ ٹرائل کورٹ نے عتیق الرحمن کے پیش کردہ نکاح نامے کی قانون کے مطابق تصدیق نہیں کی۔ اداکارہ کے خلاف اصل نکاح نامہ بھی ٹرائل عدالت میں پیش نہیں کیا گیا۔

ایڈووکیٹ رانا اسد منیرنے مؤقف اپنایا کہ دیوانی کیس میں دعویدار کو ہی اپنے پیش کیے گئے شواہد کی سچائی ثابت کرنا ہوتی ہے۔ ٹرائل عدالت نے نکاح نامہ جھوٹا قرار دینے کا تمام بوجھ اداکارہ پر ڈالا۔

Advertisement

وکیل میرا نے مؤقف میں کہا کہ عتیق الرحمن نے ٹرائل کورٹ میں نکاح نامہ سے متعلق کوئی مصدقہ دستاویزات پیش نہیں کیں۔ نکاح خواں نے بھی عتیق الرحمن کے نکاح نامے کو ثابت کرنے کی دستاویزات موجود نہ ہونے کا بیان دیا تھا۔ فیملی عدالت نے نکاح نامہ کی سچائی کے لیے نکاح کی تصاویر پر زور دیا۔

ایڈووکیٹ رانا اسد نے کہا کہ اداکارہ میرا کی لاتعداد تصاویرآن لائن موجود ہیں جن کا غلط استعمال کیا جانا ممکن ہے۔ عدالت میں پیش کی گئی تصاویر کے کوئی نیگیٹوز یا ڈیجیٹل میڈیا پیش نہیں کیا۔ عتیق الرحمن نے بلیک میل کرنے کیلئے ایڈیٹ کی گئی تصاویر عدالت میں پیش کیں۔

اداکارہ میرا کی جانب سے مؤقف میں یہ بھی کہا گیا کہ فیملی عدالت نے مبینہ نکاح کے موقع کی تصاویر کی بنیاد پر تکذیب نکاح کا دعوی خارج کیا۔ اداکارہ میرا اپنے والدین کو جان کے خطرے کے پیش نظر بطور گواہ عدالت میں پیش نہیں کر سکی تھی۔

وکیل میرا نے استدعا کی کہ تکذیب نکاح کے خلاف فیملی عدالت کی ڈگری اور سیشن عدالت کا حکم کالعدم کیا جائے اورعتیق الرحمن کے نکاح نامہ کو جھوٹا قراردیا جائے۔

واضح رہے کہ فیملی عدالت نے 28 مئی 2018ء میں عتیق الرحمان کا نکاح نامہ جھوٹا قرار دینے کا دعوی مسترد کیا تھا۔ سیشن عدالت نے 31 جنوری کو فیملی عدالت کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے اپیل خارج کی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت بلاول ہاؤس میں اہم اجلاس
ملک کو معاشی دفاعی و سفارتی لحاظ سے مستحکم کر دیا ، وزیراعظم شہباز شریف
دوحہ مذاکرات کا پہلا دور مکمل ، پاکستان نے افغانستان سے حملے ناقابل قبول قرار دیدے
حکومت کی پیپلزپارٹی کو ایک بار پھر کابینہ میں شمولیت کی دعوت
شمالی وزیرستان؛ سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کا خود کش حملہ ناکام بنادیا، 4 دہشتگرد جہنم واصل
قیمت میں بڑی کمی کے بعد آج سونے کے بھاؤ کیا رہے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر