Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی کے تمام اضلاع میں ترقیاتی کام جاری ہیں، ایڈمنسٹریٹر کراچی

Now Reading:

کراچی کے تمام اضلاع میں ترقیاتی کام جاری ہیں، ایڈمنسٹریٹر کراچی

ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ کراچی کے تمام اضلاع میں ترقیاتی کام جاری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن پہنچے جہاں انہوں نے تین پارکوں کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر مرتضیٰ وہاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام اضلاع میں شہریوں کو تفریحی سہولیات مہیا کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے وژن کے مطابق تمام اضلاع کو ترقی دینا چاہتے ہیں، پارکوں، اوپن اسپیس اور کھیل کے میدانوں کی بحالی سے نوجوانوں نسل کو بہترین مواقع میسر آئیں گے۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی کا کہنا ہے کہ پارک شہریوں کے لئے تفریح کا بہترین ذریعہ ہوتے ہیں، کراچی کے تمام اضلاع میں ترقیاتی کام جاری ہیں۔

Advertisement

بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کراچی ہمارا شہر ہے اور ہم سب کو اس کی تعمیر و ترقی میں بھر پور حصہ لینا چاہئے، پبلک ٹرانسپورٹ، سڑکوں کی تعمیر، کوریڈورز کی بحالی کے لئے مسلسل کام جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ مون سون کے سیزن کی بارشوں سے قبل کراچی کے نالوں کی صفائی مکمل کرلی ہے، امید ہے کہ بارشوں میں شہریوں کو تکالیف کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔

انکا کہنا ہے کہ کراچی کے 30 سے زائد مقامات پر نالوں کی صفائی چل رہی ہے، اب تین ماہ کے ٹھیکے دیئے گئے ہیں، نیسپاک سمیت کئی ادارے مانیٹر کرتے ہیں، اب صفائی ٹھیکیدارکی ذمہ دارہے۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ عدالت کا احترام کرتا ہوں، میں خود عدالت سے ہوں فریئرحال کی تزئین او آرائش پراسٹے دے دیا گیا ہے، فریئرحال میں شہریوں کے داخلے پر پابندی نہیں، الزام لگایا گیا دیوار لگا کر فریئر ہال کو بند کیا جارہا ہے۔

مرتضیٰ وہاب نے مزید کہا کہ عدالت نے ہمیں سنے بغیر فیصلہ دیا، لوگ مجھے طنزیہ بولتے ہیں بابائے باغ، فریئرحال کی لائٹنگ ہوں یا دیگر کام سب میرے دور میں ہوئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
27 ویں آئینی ترمیم؛ سینیٹ و قومی اسمبلی میں نمبر گیم دلچسپ مرحلے میں داخل
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس 5 نومبر کو طلب کر لیا
ملک بھر میں 8 نومبر تک موسم کیسا رہے گا، این ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری
پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کا نیا ریکارڈ قائم، اسٹیٹ بینک
پاکستان کی سفارتکاری نئے اعتماد اور استحکام کے دور میں داخل ہو چکی ہے، خواجہ آصف
غزہ کیلیے فوج بھیجنے کا فیصلہ حکومت اور پارلیمنٹ کرے گی، ڈی جی آئی ایس پی آر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر