Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایم کیو ایم حکومت کے ساتھ ملکر کراچی کا بیڑہ غرق کرتی رہی ہے، حافظ نعیم الرحمان

Now Reading:

ایم کیو ایم حکومت کے ساتھ ملکر کراچی کا بیڑہ غرق کرتی رہی ہے، حافظ نعیم الرحمان

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم حکومت کے ساتھ ملکر کراچی کا بیڑہ غرق کرتی رہی ہے۔

حافظ نعیم الرحمان نے ادارہ نور حق میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی امیدواروں کو وجہ بتائے پیپر مسترد کر رہے ہیں، لوگوں کے پاس اپیل کا کوئی حق نہیں

انہوں نے کہا کہ سندھ میں بلدیاتی الیکشن کا عمل بدترین صورتحال سے دوچار ہے، لسٹوں میں نام نہیں ہے اور وجہ بھی نہیں بتا رہے، اسکروٹنی کروانے کے باوجود غیر حاضر شو کیا جا رہا ہے۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ ووٹر لسٹیں ہمیں کیوں نہیں دی جارہی، ووٹر لسٹیں الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہیں، تماشا یہ ہے کہ اس وقت دو دو ووٹر لسٹیں چل رہی ہیں۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ شہریوں کو حتمی اور غیر حتمی میں الجھا رکھا ہے، ایسا لگ رہا ہے الیکشن کمیشن یہ کام جان بوجھ کر حکومت کے ساتھ مل کر کررہا ہے۔

Advertisement

انکا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم نے ہمارا حق چھینا اور شب خون مارا، ایم کیو ایم نے الیکشن کی آڑ میں کرپشن کا بازار گرم کیا ہوا ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ یہاں پچاس پچاس کروڑ میں ایم پی ایز بِک رہے ہیں کراچی بک رہا ہے، ہم خاموش نہیں رہ سکتے، ہمارا مطالبہ ہے فوری بلدیاتی انتخابات کروائے جائیں، ہم با اختیار بلدیاتی نظام چاہتے ہیں۔

حافظ نعیم الرحمان نے مزید کہا کہ لانڈھی کے ضمنی انتخاب میں کھلے عام اسلحہ چلتا رہا، میرا سوال ہے رینجرز کو وہاں تعینات کیوں نہیں کیا گیا؟ سندھ حکومت کی ہدایت پر یہ سب کچھ ہو رہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ٹماٹر کی قیمت میں ہوشربا اضافے کی بڑی وجہ سامنے آ گئی
ملکی معیشت کے لیے خوشخبری، بلوچستان میں بیلاروس کے اشتراک سے ٹریکٹر اسمبلی پلانٹ قائم ہوگا
کراچی سے افغان مہاجرین کی واپسی کا عمل جاری، 50 ایکڑ سے زائد زمین واگزار
آئی سی ٹی برآمدات میں زبردست اُڑان، 24.6 فیصد تجارتی سرپلس کا اضافہ
کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف بڑی کامیابی، نامور گینگز ہتھیار ڈالنے پر آمادہ
علیمہ خان کیخلاف تیسری بار ناقابل ضمانت وارنٹ جاری؛ گرفتار کرنے کا حکم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر