
وفاقی وزیر ہوابازی خواجہ سعد رفیق نے کراچی ایئرپورٹ اور تنصیبات کا تفصیلی دورہ کیا ہے۔
وزیر ہوابازی نے ایئرپورٹ پر مسافروں سے متعلق تمام سہولیات کا جائزہ لیا جبکہ وزیر ہوابازی نے حکام کو ایئرپورٹ کی تزین و آرائش کو بہتر بنانے اور روشنیوں کا انتظام بہتر کرنے کی بھی ہدایات دیں۔
خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ بین الاقوامی پروازوں کے مسافروں کو بین الاقوامی معیار کی سہولیات فراہم کی جائی چاہئیں۔
وزیر ہوابازی خواجہ سعد رفیق نے مزید کہا کہ ائیرپورٹ پر سیکیورٹی، کسٹم کی چیکنگ ہمہ وقت کی جائے، اس سے مسافر بار بار چیکنگ کی زحمت سے بچ سکیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News