Advertisement
Advertisement
Advertisement

اختیارات لینے والے اب ہمیں قانون سازی کا کہہ رہے ہیں، بلاول بھٹو

Now Reading:

اختیارات لینے والے اب ہمیں قانون سازی کا کہہ رہے ہیں، بلاول بھٹو
Bilawal

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پارلیمان سے اختیارات لینے والے  اب ہمیں قانون سازی کا کہہ رہے ہیں۔

اپنے ٹوئٹس میں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ن لیگ اور پی ٹی آئی جمعے کو ہی دونوں ایوانوں سے بل پاس کرنے پراتفاق کرچکی تھیں لیکن پارلیمانی طریقہ کار کو نظر انداز کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ بل کو تمام ممبران میں تقسیم تک نہیں کیا گیا، نہ ہی قانون کمیٹی کودیکھنے کے لیے بھیجا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ یہ پارلیمنٹ کی بالادستی اور جمہوریت کیلئے ہمیشہ جدوجہد کرنے والوں کیلئے کامیابی ہے کہ ایک سال غیر فعال رہنے کے بعد پارلیمنٹ اب آرمی  ایکٹ پر قانونی سازی کیلئے تیار ہے، خوشی ہے دونوں ایوانوں میں طریقہ کار پر عمل کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ یکم جنوری 2020 کو وفاقی کابینہ کا ہنگامی اجلاس ہوا جس میں آرمی ایکٹ میں ترامیم کی منظوری دی گئی جس کے بعد حکومتی ٹیم نے ترامیم پر ن لیگ اور پیپلز پارٹی سے حمایت حاصل کرنے کے لیے کوششیں شروع کردیں۔

2020الیکشن کا سال ہوگا، بلاول بھٹو

بعد ازاں حکومتی کمیٹی چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو سے حمایت حاصل کرنے زرداری ہاؤس اسلام آباد پہنچی تاہم بلاول نے حکومتی کمیٹی کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیا اور کہا کہ جلد بازی نہ کی جائے اور قانون سازی کے لیے پارلیمانی قواعد و ضوابط کو بروئے کار لایا جائے۔

Advertisement

 حکومت نے 3 جنوری کو آرمی ایکٹ میں ترامیم کے بلز سینیٹ و قومی اسمبلی کی مشترکہ قائمہ کمیٹی برائے دفاع میں پیش کردیے جس نے ان بلز کی منظوری دے دی جنہیں آج قومی اسمبلی و سینیٹ میں منظوری کے لیے پیش کیا جانا تھا تاہم گزشتہ شب اچانک قومی اسمبلی اور سینیٹ اجلاس کے شیڈول تبدیل کردیے گئے اور اب یہ اجلاس 6 جنوری بروز پیر ہوں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عطا اللہ عیسیٰ خیلوی کا گیت ’’تھیواہ‘‘ نئے انداز میں ریکارڈ ، پرومو جاری
ہاتھ نہ ملانے کی روایت کرکٹ کے لئے اچھی چیز نہیں ، سلمان علی آغا
اقوام متحدہ مشن میں تعینات کونسلر صائمہ سلیم کی گرج؛ بھارت کے جھوٹے بیانیے کی دھجیاں اڑادیں
درشہ خیل ، کرک میں جہنم واصل کیے گئے خوارج کی فوٹیج منظر عام پر آ گئی
وزیر اعظم شہباز شریف لندن پہنچ گئے
لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 17 بھارتی اسپانسرڈ دہشت گرد ہلاک
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر