کراچی: انٹربینک میں ڈالر کی اونچی اُڑان تھم گئی آج کاروباری ہفتے کے چوتھے روز ڈالر کی قدر میں ریکارڈ کمی دیکھی جارہی ہے۔
انٹر بینک میں دن کے آغاز سے ہی ڈالر کی بے قدری کا سلسلہ جاری ہے اور روپے کی پوزیشن مستحکم ہوئی ہے جس کے سبب صبح کے وقت ڈالر 206 روپے 50 پیسے کی سطح پر موجود تھا۔
تاہم اب اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 4 روپے 70 پیسے کی کمی ہوئی ہے۔
Interbank closing #ExchangeRate for todayhttps://t.co/WYeRtsWsTf pic.twitter.com/dW9LB20tQw
Advertisement— SBP (@StateBank_Pak) June 23, 2022
جس کے بعد اب انٹر بینک میں ڈالر 207 روپے 23 پیسے پر بند ہوا ہے اس کے علاوہ گزشتہ روز 22 جون کو ڈالر 211 روپے 93پیسے پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں 4 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 209 روپے پر ٹریڈ ہو رہا ہے، دو دن کے دوران اوپن مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت ساڑھے6 روپےکم ہوئی ہے۔
یاد رہے کہ 2 دن کے دوران اوپن مارکیٹ میں ڈالر 6 روپے سستا ہوگیا جبکہ انٹر بینک مارکیٹ میں 2 ماہ میں سب سے بڑی کمی ہے۔
واضح رہے کہ حکومت پاکستان کے آئی ایم ایف سے مذاکرات کامیاب ہونے کی اطلاعات نے روپے کی قدر میں مثبت اثرات ظاہر کرتے ہوئے اس میں کمی کا رحجان تبدیل کردیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
