Advertisement
Advertisement
Advertisement

پنجاب کابینہ کی گندم ریلیز پالیسی میں دو ماہ توسیع کی منظوری

Now Reading:

پنجاب کابینہ کی گندم ریلیز پالیسی میں دو ماہ توسیع کی منظوری

پنجاب کابینہ نے گندم ریلیز پالیسی میں دو ماہ توسیع کی منظوری دے دی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے چوتھے اجلاس کا انعقاد ہوا جس میں عوام کی سہولت کیلئے 11 ٹول پلازہ کو ختم کرنے کا فیصلہ ہوا، پنجاب کابینہ نے 11 ٹول پلازوں کو ختم کرنے کی منظوری دے دی۔

اجلاس میں وزیر اعلیٰ نے قیدیوں کی سہولت کے لئے پرزن وینز کو ہوا دار بنانے کی ہدایت کی۔

اجلاس میں کابینہ کمیٹی برائے گندم تشکیل دینے کی منظوری دی گئی۔

کابینہ کے اجلاس میں پراونشنل اسمبلی آف دی پنجاب استحقاق بل 2022 کی منظوری کے ساتھ پراونشنل اسمبلی آف دی پنجاب سیکرٹریٹ سروس بل 2022 کی منظوری بھی دی گئی۔

Advertisement

اجلاس میں پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر محمد اشرف طاہر کے کنٹریکٹ میں کارکردگی کی بنا پر توسیع کی منظوری، پولیس کے لئے آپریشنل گاڑیاں خریدنے کے فیصلے کی توثیق اور پنجاب کابینہ کے دوسرے اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کی گئی۔

اس موقعے پر پنجاب کابینہ نے پنجاب اسمبلی سے صوبہ پنجاب کے نئے مالی سال 2022-23 کے بجٹ کی منظوری پر سیاسی و انتظامی ٹیم کو مبارکباد پیش کی۔

اجلاس میں صوبائی وزراء، چیف سیکرٹری اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شادی منسوخ؛ ٹام کروز اور کیوبن اداکارہ کے درمیان 9 ماہ طویل مراسم ختم
شمالی وزیرستان؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 خوارج جہنم واصل
سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کی بارود سے بھری گاڑی تباہ کردی
پہلی سہ ماہی کے دوران 30 صنعتی شعبوں کی برآمدات میں کمی، تجارتی خسارہ بڑھ گیا
میر علی میں فتنۃ الخوارج کا خودکش حملہ ناکام؛ 4 خوارجی جہنم واصل
نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کا دورہ امریکا؛ بحری و سول قیادت سے اہم ملاقاتیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر