Advertisement
Advertisement
Advertisement

شندور پولو فیسٹیول انتہائی اہمیت کا حامل ہے، خالد خورشید

Now Reading:

شندور پولو فیسٹیول انتہائی اہمیت کا حامل ہے، خالد خورشید
خالد خورشید

خالد خورشید نے کہا ہے کہ شندور پولو فیسٹیول انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کی زیر صدارت گلگت بلتستان میں پولو کے فروغ کے حوالے سٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے شندور پولو فیسٹیول میں گلگت بلتستان کی ٹیموں کی جیت کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے جیتنے کی صورت میں 25 لاکھ نقد رقم انعام دینے کا اعلان کیا۔

خالد خورشید نے محکمہ سیاحت و کھیل کو گلگت بلتستان میں پولو کھیل کے فروغ اور ترقی کیلئے تمام پولو گراؤنڈز کی تزین و آرائش، مرمت اور سہولیات کی فراہمی کے ہدایات پر فوری عملدرآمد یقینی بنانے کا حکم دیا۔

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے مختلف کیٹیگریز کے پولو کھلاڑیوں کیلئے سینٹرل کنٹریکٹ کا نظام متعارف کرانے سمیت نوجوانوں کو پولو کھیل کی باضابطہ تربیت حاصل کرنے کے مواقع فراہم کرنے کیلئے اقدامات کرنے کے احکامات دیئے۔

Advertisement

خالد خورشید نے محکمہ سیاحت و کھیل کو گلگت بلتستان سپورٹس اتھارٹی کے قیام کیلئے شفارشات مرتب کرکے پیش کرنے کے احکامات بھی دیئے۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولو کھیل گلگت بلتستان کا ایک قومی اثاثہ ہے، اس کھیل کی ترقی کیلئے حکومت ہر ممکن اقدامات اٹھائے گی۔

خالد خورشید نے کہا کہ گلگت بلتستان کیلئے شندور پولو فیسٹیول انتہائی اہمیت کا حامل ہے، یہ ایونٹ عالمی سطح پر مقبول ہوا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ محکمہ سیاحت و دیگر تمام متعلقہ ادارے اس سال شندور پولو فیسٹیول کے شاندار انداز میں انعقاد کیلئے بہترین انتظامات یقینی بنائیں اور اس حوالے سے کوئی کوتاہی قابل برداشت نہیں ہوگی۔

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کا مزید کہنا تھا کہ شندور پولو فیسٹیول کے لئے حکومت تمام ضروری مالی وسائل فراہم کریگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بلوچستان میں ملک کا پہلا خودکار ڈیجیٹل ای۔فائلنگ سسٹم متعارف
پنجاب میں طوطوں کی رجسٹریشن لازمی قرار
چیئرمین پی ٹی اے نے عہدے سے ہٹائے جانے کے فیصلے کو چیلنج کردیا
مریض پر نفسانی خواہش کو ترجیح دینے والے ڈاکٹر کو بحال کر دیا گیا
صدر کی چینی قیادت سے ملاقات، پاک چین تعلقات مزید گہرے کرنے پر اتفاق
پوسٹ پہلگام – مئی 2025 کی تقریب رونمائی ، عطا اللہ تارڑ اور دیگر مقررین کا خطاب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر