Advertisement
Advertisement
Advertisement

کرکٹ آسٹریلیا کا سزا یافتہ کھلاڑی کوکیپٹن شپ دینے پرغور

Now Reading:

کرکٹ آسٹریلیا کا سزا یافتہ کھلاڑی کوکیپٹن شپ دینے پرغور

کرکٹ آسٹریلیا (سی اے) بگ بیش لیگ (بی بی ایل) میں ٹیم کی قیادت کرنے کے لیے ڈیوڈ وارنر کے نام پرغورکررہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سی اے نے2018 میں بال ٹیمپرنگ کے الزام میں 35 سالہ کھلاڑی پرپابندی عائد کردی تھی۔ ڈیوڈ وانرنے یہ جرم کیپ ٹاؤن میں جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے گئے تیسرے ٹیسٹ میچ کے دوران کیا تھا۔

جس کے بعدآسٹریلیا کی کرکٹنگ باڈی نے ان پر ایک سال تک کسی بھی قسم کے کھیل اورٹیم کی قیادت کرنے پرپابندی عائد کردی تھی۔

آج کی جانے والی پریس کانفرنس میں ڈیوڈ وارنرنے بی بی ایل میں ٹیم کی قیادت کرنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے، ان کا بیان اس خبر کے بعد سامنے آیا ہے جس میں کرکٹ آسٹریلیا کے حکام نے مذکورہ کھلاڑی پرعائد پابندی ہٹانے کا ندیہ دیاتھا۔

بال ٹیمپرنگ کے الزام میں وارنر سمیت اوپننگ بلے بازکیمرون بینکرافٹ پر9 ماہ اورکپتان اسٹیواسمتھ پر 12 ماہ کی پابندی عائد کی تھی۔

Advertisement

اس کے علاوہ اس وقت کے نائب کپتان ڈیوڈ وارنرکو مستقبل میں ٹیم کی قیادت کرنے پر بھی پابندی لگائی گئی تھی۔

یاد رہے کہ گزشتہ چندماہ سے سی اے ڈومیسٹک ٹی ٹوئنٹی لیگ میں دلچسپی بحال کرنے کے لیے سخت محنت کررہا ہے۔

اوراس تناظرمیں گزشتہ روزہونے والے گورننگ باڈی اجلاس میں 2022-23 کے سیزن کے لیے ایک اوورسیز پلیئرڈرافٹ کی طویل منصوبہ بندی کی توثیق کی گئی، تاکہ بی بی ایل کے لیے ٹی ٹوئنٹی کے سب سے بڑے کھلاڑیوں کو ملک میں کھیلنے کی ترغیب دی جاسکے۔

مزید برآں، جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریزکے میچزشیڈول کیے جائیں گے تاکہ وہ بی بی ایل کے میچزشروع ہونے سے پہلے مکمل کر لیے جائیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایشیا کپ میں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی، آئی سی سی نے سزاؤں کا اعلان کر دیا
پاکستانی وکٹ کیپر سدرہ نواز بھی آئی سی سی ویمنز ٹیم آف ورلڈ کپ میں شامل
ٹم ڈیوڈ 129 میٹر کا شاندار چھکا لگا کر تیسرے نمبر پر آگئے، ویڈیو وائرل
پی ایس ایل فرنچائز مالکان کے تحفظات پر پی سی بی نے ایکشن لے لیا
سری لنکن کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کے لیے شیڈول جاری کر دیا
پاکستان بمقابلہ سری لنکا ون ڈے سیریز، ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کل سے شروع ہو گی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر