سابق وزیراعلٰی پنجاب نے خراب اور کھٹارہ گاڑیاں ملنے پردوبارہ لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعلٰی پنجاب عثمان بزدار نے لاہور ہائی کورٹ میں متفرق درخواست دائر کر دی۔
عثمان بزدار کی متفرق درخواست میں پنجاب حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ پنجاب حکومت نے سیکیورٹی کے لیے خراب اور کھٹارہ گاڑیاں فراہم کی ہیں۔
سابق وزیراعلٰی پنجاب نے عدالت ے سامنے درخواست میں یہ مؤقف بھی اپنایا کہ حکومت قانون کے مطابق سیکیورٹی اور ملازمین بھی فراہم نہیں کر رہی۔
عثمان بزدار نے عدالت سے استدعا کی کہ لاہور ہائی کورٹ سیکیورٹی اور ملازمین فراہم کرنے کا حکم دے۔ عدالت پنجاب حکومت کو ٹھیک گاڑیاں دینے کے لیے احکامات دے۔
دوسری جانب اسلام آباد کی مقامی عدالت نے پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے معاملے میں سابق وزیراعظم کی 10 مقدمات میں 6 جولائی تک ضمانت کی درخواست منظور کر لیں۔
اسلام آباد ڈسٹرکٹ سیشن کی عدالت کے جج کامران بشارت مفتی نے سماعت کرتے ہوئے پولیس کو ریکارڈ سمیت آئندہ سماعت پر طلب کر لیا۔
پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کرنے کے معاملے میں سابق وزیراعظم عمران خان نے ضمانت کے لیےعدالت سے رجوع کیا۔
عمران خان نے 10 مقدمات میں ضمانت کے لیےعدالت سے رجوع کیا جسےعدالت نے 5، 5 ہزار روپے مچلکوں کے عوض منظورکیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
