پاکستانی کی باصلاحیت اداکارہ زرنش خان نے حال ہی میں دئیے گئے ایک انٹرویو میں بتایا کہ جب انہوں نے ایوارڈ جیتا تو ان کی کیفیت کیا تھی۔
زرنش ایک باصلاحیت اور مقبول ٹی وی اداکارہ ہیں۔ انہوں نے بہت کم وقت میں کامیابی کے ساتھ خود کو پاکستانی شوبز انڈسٹری کی اگلی بڑی اسٹار کے طور پر قائم کیا ہے۔
وہ کئی ہٹ ٹی وی ڈرامہ سیریلز میں اپنی اداکاری کے لیے مشہور ہیں۔
ٹیلنٹڈ اسٹارلیٹ نے ڈرامہ “سسرال میرا” میں علیزے کے کردار کے لیے بہترین سوپ اداکارہ کا “ہم ایوارڈ” جیتا۔
زرنش نے “اے زندگی” میں ثمرہ اور “صحرا میں سفر” میں اقرا کے کرداروں کے ساتھ شاندار پرفارمنس دی ہے۔
حال ہی میں کامیڈین تابش ہاشمی کے ساتھ ایک انٹرویو میں انہوں نے پروجیکٹس اور ذاتی زندگی کے بارے میں کئی باتیں بتائیں۔
گفتگو کے دوران میزبان نے ان سے پوچھا کہ جب وہ ایوارڈ جیتیں تو الجھن والی صورتحال کیوں تھی؟ جس پر انہوں نے ٹوٹے دل کے ساتھ بتایا کہ “جس دن میرے ایوارڈ کا اعلان ہوا اسی دن میری والدہ کا انتقال ہو گیا۔ جب منجے اپنی نامزدگی کے بارے میں پتا چلا تب میری والدہ ہسپتال میں داخل تھیں اور میں واقعی اس پر توجہ نہیں دے سکی تھی۔”
انہوں نے مزید کہا کہ، “مجھے حقیقت میں ایک سال بعد احساس ہوا کہ ہاں میں نے ایک ایوارڈ جیتا ہے۔ یہ بات مجھے بہت بعد میں معلوم ہوئی۔”
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
