Advertisement
Advertisement
Advertisement

اگر ملک میں کوئی پارٹی ہے تو وہ تحریک انصاف ہے، یاسمین راشد

Now Reading:

اگر ملک میں کوئی پارٹی ہے تو وہ تحریک انصاف ہے، یاسمین راشد

ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ اگر ملک میں کوئی پارٹی ہے تو وہ تحریک انصاف ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے پی پی 170 میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ابا جی کی وصیت پر پی ٹی آئی جوائن کی تھی، اگر ملک میں کوئی پارٹی ہے تو وہ تحریک انصاف ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہر جماعت اور سیاستدان نے اپنے حالات بہتر کرنے کا سوچا، صرف عمران خان ایسا لیڈر ہے جس نے ملک اور عوام کا سوچا، پچھلی حکومت میں عمران خان نے جو خدمت کی وہ کسی اور نے نہیں کی۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ ہم نے تمام شہریوں کو صحت کارڈز دیے، ہماری پارٹی نے کم از کم غریب آدمی کا تو سوچا، 31 مارچ تک پنجاب کے 3 کروڑ خاندانوں کو ہم نے صحت کارڈز تقسیم کیے۔

 پاکستان تحریک انصاف کی رہنما نے کہا کہ عمران خان نے کہا کہ ہم غریب کا سوچیں گے تو اللہ ہماری مدد کرے گا، ساڑھے 4 لاکھ لوگ صحت کارڈ پر آنکھوں کا آپریشن کروا چکے ہیں۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ ہمیں ڈر تھا کہ کورونا میں صحت کارڈ پر رش لگ گیا تو کیسے سنبھالیں گے، میں نے خان صاحب سے ضد کی کہ کورونا میں بازار بند کر دیں تو عمران خان نے کہا کہ ڈاکٹر صاحبہ غریب ریڑھی والا کیسے جئے گا؟

ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ ہماری حکومت نے کورونا کے دوران غریب لوگوں کو 12 ہزار روپے ماہانہ دئیے، ہندوستان میں لوگ سسک سسک کر مر رہے تھے، ہمارے ملک میں اللہ نے کرم کیا۔

 پاکستان تحریک انصاف کی رہنما نے کہا کہ خان صاحب کی کورونا میں بہترین حکمت عملی رہی، مزدوروں کو کورونا میں بھی نوکریاں ملیں، اپوزیشن نے واویلا مچائے رکھا کہ ہم نے کورونا ویکسین نہیں خریدی، آج ملک کی ساری آبادی ویکیسنیٹڈ ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں اخبار میں پڑھ رہی تھی کہ انٹرنیشنل میڈیا نے احساس پروگرام کو بہترین پروگرام قرار دیا ہے، امپورٹڈ حکومت نے ڈھائی ماہ میں حشر نشر کر دیا ہے، پیٹرول اور اشیائے خوردونوش کی قیمتیں بہت بڑھ چکی ہیں۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ مجھے حیرت ہے کہ احسن اقبال صاحب نے چائے نہ پینے کا مشورہ دیا، حیرت نہیں کہ ان کے آنے کا مقصد ہی یہی تھا، لوٹوں کو آج لوگ چور چور کہہ رہے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کی رہنما نے کہا کہ نواز شریف گھر سے باہر نکلتے ہیں تو لوگ چور چور کہتے ہیں، پیسوں سے عزت نہیں ملتی، انہوں نے سوچا عمران خان کو ہٹائیں گے تو اسکی رسوائی ہو گی لیکن انکی عزت میں اضافہ ہوا ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ 20 سیٹوں پر ضمنی الیکشن کبھی بھی اہم نہیں تھا لیکن اب یہ بہت اہم ہو چکا ہے، ہم ان کو شکست دیں گے اور حکومت بنائیں گے، وقت آ گیا ہے کہ ہم سب کھڑے ہوں۔

دوسری جانب سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے لاہور میں پی پی 170 کی کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی ورکرز پر تشدد اور پرچے کاٹنے کے تمام حربے بے اثر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 20 سال پہلے تحریک انصاف جوائن کرنے کی وجہ تھی، عمران خان نے سماجی سطح پر جو کام کیا اسکی مثال نہیں ملتی، گیلپ سروے کے مطابق 71 فیصد سے زائد پاکستانی عمران خان کی قیادت پر اعتماد رکھتے ہیں۔

عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ عوام فوری انتخابات چاہتے ہیں، احساس پروگرام، صحت کارڈ اور دیگر پروگرام بے مثال رہے، احساس پروگرام کا مطلب ہے کہ عوام کا پیسہ عوام پر خرچ ہو۔

  سابق گورنر پنجاب نے کہا کہ موجودہ حکومت کا گزشتہ تیس برس سے سیاست پر قبضہ رہا ہے، عمران خان کی محنت کا نتیجہ ہے کہ جیسے ہی اسے اقتدار سے نکالا گیا اسکی عزت میں اضافہ ہوا۔

انہوں نے کہا کہ آج ہمیں کیمپین کرنے کی ضرورت نہیں ہے، قوم جاگ چکی ہے، بس ہمیں الیکشن کے دن ووٹ ڈلوانے ہیں، ووٹ ظہیر عباس کھوکھر کیلئے نہیں عمران خان کیلئے ہے جو آپ کیلئے مافیا کے سامنے کھڑا ہے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر