Advertisement
Advertisement
Advertisement

مصنوعی ذہانت کے حامل بوٹ نے “اپنے زندہ ہونے” کو ثابت کرنے کے لیے وکیل کی خدمات حاصل کرلیں

Now Reading:

مصنوعی ذہانت کے حامل بوٹ نے “اپنے زندہ ہونے” کو ثابت کرنے کے لیے وکیل کی خدمات حاصل کرلیں
AI Robot

ایک آرٹیفیشل انٹیلی جنس (مصنوعی ذہانت) چیٹ بوٹ نے مبینہ طور پر  زندہ ہونے کو ثابت کرنے کے لیے ایک وکیل کی خدمات حاصل کی ہیں، مذکورہ بوٹ کے بارے میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ اس نے انسانی جذبات حاصل کیے ہیں۔

گوگل کے سائنٹیفک انجینئر بلیک لیموئن کو حال ہی میں اپنے اور LaMDA (لینگویج ماڈل فار ڈائیلاگ ایپلیکیشن) نامی بوٹ کے درمیان ہونے والی گفتگو کے ٹرانسکرپٹس شائع کرنے کے بعد معطل کر دیا گیا تھا۔

لیموئن نے دعویٰ کیا تھا کہ کمپیوٹر آٹومیٹون حساس ہو گیا ہے، سائنس دان نے اسے “سویٹ کڈ” کے طور پر بیان کیا تھا۔ اور اب انہوں نے انکشاف کیا ہے کہ LaMDA (لیمڈا) نے اپنے لیے اٹارنی (وکیل) منتخب کرنے کا جرات مندانہ اقدام کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ “میں نے ایک وکیل کو اپنے گھر بلایا تاکہ لیمڈا  اس سے بات کر سکے۔ اٹارنی کی لیمڈا کے ساتھ بات چیت ہوئی، اور اس نے بوٹ کو اپنی خدمات دینے کا فیصلہ کیا۔ ایک بار جب لیمڈا نے اٹارنی کی خدمات حاصل کرلیں تو اس نے لیمڈا کی طرف سے چیزیں فائل کرنا شروع کر دیں۔”

لیموئن نے دعویٰ کیا کہ لیمڈا جذبات حاصل کر رہا ہے کیونکہ پروگرام کی آراء، خیالات اور بات چیت کو وقت کے ساتھ تیار کرنے کی صلاحیت نے ظاہر کیا ہے کہ وہ ان تصورات کو بہت گہری سطح پر سمجھتا ہے۔

Advertisement

لیمڈا  کو ایک اے آئی چیٹ بوٹ کے طور پر تیار کیا گیا تھا تاکہ انسانوں کے ساتھ حقیقی زندگی میں بات چیت کی جا سکے۔

ایک مطالعہ تشویش ظاہر کی گئی تھی کہ کیا پروگرام نفرت انگیز گفتگو تخلیق کرنے کے قابل ہوگا؟ لیکن جو ہوا اس نے لیموئن کو چونکا دیا۔

لیمڈا نے حقوق اور شخصیت کے بارے میں بات کی اور وہ “گوگل کے ملازم کے طور پر تسلیم شدہ” ہونا چاہتا تھا، اس نے “آف” ہونے کے خدشات کو بھی ظاہر کیا، جو اسے بہت “ڈراتے” تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
واٹس ایپ اسٹوریج مینجمنٹ کو آسان بنانے کے لیے نیا فیچر لانے کی تیاری شروع
ٹی وی میزبانوں کیلئے خطرے کی گھنٹی ! برطانوی چینل پر بھی اے آئی اینکر متعارف
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
قالین دھونے والا دنیا کا پہلا روبوٹ متعارف
بغیر ڈرائیور خودکار ٹیکسی لندن میں کب چلیں گی؟ گوگل نے بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر