Advertisement
Advertisement
Advertisement

“شیڈو بیننگ” کیا ہے، اسے سوشل میڈیا مواد سنسر کرنے کے لیے کیسے استعمال کیا جاتا ہے؟

Now Reading:

“شیڈو بیننگ” کیا ہے، اسے سوشل میڈیا مواد سنسر کرنے کے لیے کیسے استعمال کیا جاتا ہے؟
Social media ban

معروف فلسطینی نژاد امریکی ماڈل بیلا حدید نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی فلسطین کی حامی سوشل میڈیا پوسٹس پر بھارت میں شیڈو بیننگ کے تحت پابندی لگا دی گئی تھی، جو مبینہ طور پر مواد ہٹانے کی درخواستوں کا سبب بنی۔

انہوں نے کہا کہ مشین لرننگ کے ذریعے مواد قابو کرنے، سنسرشپ کے ساتھ ساتھ کسی کے سوشل میڈیا تک رسائی اور آزادی اظہار کے ساتھ عجیب تعلق ہے۔

 

Advertisement
Advertisement
View this post on Instagram
Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

 

A post shared by Bella 🦋 (@bellahadid)

Advertisement

بیلا حدید نے گزشتہ ماہ انسٹاگرام پر الزام لگایا تھا کہ وہ ان کے فلسطین کے حامی مواد پر پابندی لگا رہی ہے۔

انہوں نے لکھا، ” انسٹاگرام نے مجھے اپنی اسٹوری پر پوسٹ کرنے سے معذور کر دیا ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ یہ صرف اس وقت ہوتا ہے جب میں فلسطین سے متعلق پوسٹ کرتی ہوں۔”

انہوں نے اپنی سوشل میڈیا اسٹوریز پر کہا، “جب میں فلسطین کے بارے میں پوسٹ کرتی ہوں، تو مجھ پر فوری طور پر پابندی لگ جاتی ہے، اور آپ میں سے تقریباً ایک ملین سے بھی کم لوگ میری کہانیاں اور پوسٹس دیکھتے ہیں۔”

بیلا حدید پہلی شخصیت نہیں جنہوں نے اسرائیل فلسطینی تنازعہ کے حوالے سے ڈیجیٹل سنسر شپ کے بارے میں شکایت کی ہے۔

Advertisement

پچھلے سال غزہ پر اسرائیل کی بمباری کے بعد، کئی فلسطینی حامی کارکنوں نے بھی بتایا کہ فیس بک اور انسٹاگرام پر ان کی پوسٹس/مواد پر پابندی لگائی جا رہی ہے۔

ایک آفیشل بیان میں کمپنی نے وضاحت کی کہ یہ “عالمی سطح پر تکنیکی خرابی” کی وجہ سے ہوا ہے۔ تاہم، زیادہ تر کانٹینٹ کریئیٹرز کا خیال ہے کہ مسئلہ ابھی بھی موجود ہے۔

شیڈو بیننگ کیا ہے؟

شیڈو بیننگ، جسے اسٹیلتھ بیننگ، گھوسٹ بیننگ، یا کمنٹڈ گھوسٹنگ کے طور پر بھی بیان کیا جاتا ہے، صارف کو ان کے علم میں لائے بغیر مواد کو سنسر کرنے کے لیے کسی پلیٹ فارم سے بلاک یا جزوی طور پر محدود کرنے کا عمل ہے۔ یہ مواد ایک پوسٹ سے پوری کمیونٹی تک کچھ بھی ہو سکتا ہے۔

اس صورت میں، ورچوئل کمیونٹیز یا کسی مخصوص سوشل میڈیا سائٹ پر کسی خاص صارف کی پوسٹس، لائکس، یا تبصرے دیگر تمام صارفین سے پوشیدہ ہوں گے۔

دوسری طرف زیر بحث صارف اس سے لاعلم ہوگا کیونکہ ان کا مواد اب بھی ان کے اپنے ڈیوائس سے دیکھا جا سکتا ہے۔

Advertisement

کیا چیز صارف کے شیڈو بین ہونے کا سبب بن سکتی ہے؟

شیڈو بین ہونے کے معیار پورٹل کے لحاظ سے مختلف ہوتے ہیں، لیکن عام طور پر اس میں کچھ حد تک سپیمنگ، نامناسب رویہ، یا کاپی رائٹ کی خلاف ورزی شامل ہوتی ہے۔

ایسا مواد جو معیاری رہنما خطوط کی خلاف ورزی کرتا ہے، جیسے کہ دہشت گرد تنظیموں کی تعریف کرنا، دوسروں کی نقالی کرنا، جنسی طور پر صریح مواد جس میں نابالغ کو شامل کیا جائے، یا بدسلوکی اور ہراساں کرنا، میڈیا تنظیموں کے ذریعے آسانی سے سنسر کر دیا جاتا ہے۔

کچھ ویڈیو گیمز بھی شیڈو بیننگ کا شکار ہو سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر اگر کسی پر دھوکہ دہی یا ہیکنگ ٹولز استعمال کرنے کے لیبل سے پابندی لگائی گئی ہے، تو  اگر وہ ایک ہی ڈیسک ٹاپ/کنسول استعمال کرتے ہیں تو ان پر دوبارہ پابندی لگائی جا سکتی ہے۔

لیکن رازداری وہ چیز ہے جو عام موڈریشن کو شیڈو بیننگ سے الگ بناتی ہے۔ شیڈو بیننگ اس وقت عائد کی جاتی ہے جب سوشل میڈیا سائٹس بغیر وجہ بتائے مواد کو چھپاتی ہیں، سنسر کرتی ہیں یا موڈریٹ کرتی ہیں۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کا دعویٰ ہے کہ وہ شیڈو بیننگ پر عمل درآمد نہیں کرتے۔

Advertisement

شیڈو بیننگ کی کچھ مثالیں

ہیش ٹیگ “shadowbanned “ کو ٹک ٹاک پر 17.9 بلین سے زیادہ بار دیکھا جا چکا ہے۔ لوگوں نے دعویٰ کیا کہ کچھ مواد پوسٹ کرنے کے بعد، کسی کے ویڈیوز ایپ کی ایکسپلوریشن فیڈ For You کے صفحہ پر نظر نہیں آتیں، جو کہ ایپ صارفین کے لیے اہم ہے۔

2018 کے ایک وائس آرٹیکل کے مطابق، ٹوئٹر نے سرچ رینکنگ میں بعض ریپبلکنز کی نمائش کو کم کر دیا تھا۔ مضمون نے انکشاف کیا کہ جب سرچ بار میں مخصوص ریپبلکن اصطلاحات ٹائپ کی گئیں تو اکاؤنٹ ظاہر نہیں ہوا۔

آسٹریلیا کے بگ برادر وی آئی پی سلیبریٹی شو میں ابھرنے والی اولمپک میڈلسٹ کیٹلین جینر نے دعویٰ کیا کہ مارچ میں فاکس نیوز کے شراکت دار کے طور پر رجسٹر ہونے کے بعد ٹویٹر نے ان پر پابندی عائد کر دی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ “میری انگیجمنٹس ڈرامائی طور پر گر گئیں، اور میں مکمل طور پر حیرت زدہ رہ گئی۔ “

کامیڈین ایری شفیر نے بھی 2019 میں الزام لگایا تھا کہ ان پر انسٹاگرام کی جانب سے پابندی عائد کر دی گئی تھی۔

Advertisement

شفیر نے اپنی پوسٹ میں لکھا، “پیارے انسٹاگرام، میں جانتا ہوں کہ آپ نے کہا ہے کہ شیڈو بیننگ کوئی چیز نہیں ہے، لیکن مجھے واضح طور پر شیڈو بین کیا گیا ہے۔”

ان کی پوسٹ میں دکھایا گیا کہ وہ پلیٹ فارم پر اپنا اکاؤنٹ ڈھونڈ رہے ہیں اور اسے تلاش کرنے میں ناکام رہے۔

2021  میں شائع ہونے والے ایک تحقیقی مضمون میں انسٹاگرام کی جانب سے خواتین کو سنسر کرنے کے پس منظر پر تفصیلی جائزہ پیش کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، 2019 اور 2020 میں انسٹاگرام نے نامناسب مواد پر پابندی لگائی۔ انسٹاگرام کی جانب سے فنکاروں، جنسی کارکنوں، سماجی کارکنوں اور خاص طور پر خواتین کو اپنے پیج ویوورز بڑھانے سے روک دیا گیا تھا۔

شیڈو بیننگ ٹول کا استعمال کرنے والے پلیٹ فارم

کریگ لسٹ، ریڈاِٹ، ٹویٹر، اور انسٹاگرام سمیت سوشل میڈیا ویب سائٹس کی ایک بڑی تعداد، کہیں نہ کہیں شیڈو بیننگ والے ٹولز کی کچھ شکلیں استعمال کرتی رہی ہیں یا استعمال کرتی ہیں۔

Advertisement

حیرت انگیز طور پر، شیڈو بیننگ کا پہلا واقعہ 1980 کی دہائی کے وسط میں بلیٹن بورڈ سسٹمز فورمز پر رپورٹ کیا گیا تھا۔

خاص طور پر سیٹاڈیل نامی بولیٹن بورڈ  سافٹ ویئر مخصوص صارفین کو “twits” کے طور پر لیبل کرتا ہے، جو اب بھی کھلی ڈسکشنز پڑھ سکتے ہیں لیکن ان کے مواد اس گروپ کے اراکین کو نظر نہیں آتے۔

تاہم، شیڈو بیننگ کے مترادف ایک مشق سب سے پہلے 1970 کی دہائی میں ٹیکسٹ پر مبنی چیٹ روم سائٹس “ڈنجنز اینڈ ڈریگنز”  میں استعمال کی گئی جسے “ٹوڈنگ” کہا جاتا ہے۔

ویب اینتھروپولوجسٹ کلیئر ایونز نے ٹوڈنگ کی تعریف کرتے ہوئے بتایا کہ “یہ کسی کو استعاراتی طور پر سزا دینے کے لیے “ٹوڈ” میں تبدیل کرنے کا عمل” تھا، جس سے صارف بعض دیگر کھلاڑیوں کے لیے پوشیدہ ہوجاتا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صارفین کیلئے بڑی خبر؛ کیا واٹس ایپ جلد ایپل واچ پر دستیاب ہوگا؟
’اسمارٹ فون کیس‘ جو آپ کو موبائل کی لت سے چھٹکارہ دلائے!
زمین سے 40 ہزار گھنٹے کا مشاہدہ؛ مِلکی وے کہکشاں کی نئی اور حیران کن تصویر جاری
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
واٹس ایپ اسٹوریج مینجمنٹ کو آسان بنانے کے لیے نیا فیچر لانے کی تیاری شروع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر