شہر کراچی میں سمندری ہوائیں معطل ہونے کے باعث شہر کا موسم شدید گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔
اس حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر کراچی میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہونے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے کہا کہ شہر میں شدید گرمی اور بحرہ عرب میں ہوا کے کم دباؤ کے سبب آج کراچی کے جنوبی علاقوں میں ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ سندھ میں مون سون سسٹم 30 جون سے داخل ہوگا جبکہ 1 جولائی سے کراچی میں مون سون کا پہلا اسپیل بارش برسائے گا جو کہ3 تا 4 روز پر محیط ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
