Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہم ملک بھر میں کامیابی کا جھنڈا گاڑیں گے، بلاول بھٹو

Now Reading:

ہم ملک بھر میں کامیابی کا جھنڈا گاڑیں گے، بلاول بھٹو
بلاول بھٹو

ہر سیاسی جماعت کا مطالبہ عام انتخابات ہونا چاہیے، بلاول بھٹو

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہم ملک بھر میں کامیابی کا جھنڈا گاڑیں گے۔

وزیر داخلہ بلاول بھٹو زرداری نے سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں منتخب ہونے والے تمام جیالے امیدواروں کو مبارکباد پیش کی ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ سندھ کے 14 اضلاع میں جیالے امیدواروں کی واضح کامیابی عوام کا تیر پر اعتماد ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ کے عوام نے جیالے امیدواروں کو ووٹ دے کر دراصل اپنی ترقی اور خوش حالی کے تسلسل پر مہر لگائی ہے۔

وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں ہونے والی غیرمعمولی کامیابی اگلے عام انتخابات میں پی پی پی کی کامیابی کا نوشتہ دیوار ہیں۔

Advertisement

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ سندھ میں پہلے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات میں کامیابی ابتدائی قدم ہے، پی پی پی ملک بھر میں کامیابی کے جھنڈے گاڑے گی۔

واضح رہے کہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ مکمل ہو چکا ہے اور اب تک کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی نے واضح برتری کے ساتھ میدان مار لیا۔

انتخابات میں 14اضلاع کی 5 ہزار 331 نشستوں پر 21 ہزار 298 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوا۔

غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق بیشتر نشستوں پر پیپلز پارٹی اور آزاد امیدوار آگے ہیں، جب کہ بعض علاقوں میں جی ڈی اے اور این پی پی کو بھی واضح برتری حاصل ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دریاؤں اور بیراجوں پر کہاں کتنا پانی؟ تازہ ترین صورتحال کے اعدادوشمار جاری
دریائے سندھ میں پانی کی سطح بلند، گڈو، سکھر اور کوٹری بیراج پر پانی کا دباؤ بڑھنے لگا
گلگت بلتستان اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے
مون سون بارشوں کے 11ویں اسپیل کی پیشگوئی؛ پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
منی لانڈرنگ : ملک ریاض اور انکے بیٹے کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع
کیا اسٹیڈیم خالی رہے گا ؟ پاک بھارت ٹاکرے کیخلاف بھارت میں وبال کھڑا ہو گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر