Advertisement
Advertisement
Advertisement

دعازہرامبینہ اغوا کیس؛ تفتیشی افسرکومزیدتحقیقات کےبعدضمنی چالان پیش کرنےکاحکم

Now Reading:

دعازہرامبینہ اغوا کیس؛ تفتیشی افسرکومزیدتحقیقات کےبعدضمنی چالان پیش کرنےکاحکم
دعا زہرا کیس

عدالت نے دعا زہرامبینہ اغوا کے کیس میں تفتیشی افسر کو مزید تحقیقات کے بعد ضمنی چالان پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ 

جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے سی کلاس چالان پرتحریری فیصلہ جاری کردیا۔

پولیس نے سی کلاس چالان کے ساتھ گواہوں، ظہیرکے بیانات اوردعا کا ہائی کورٹ میں دیا گیا بیان پیش کیا۔

مدعی کے وکیل کے مطابق پولیس چالان عمر کے تعین کے رپورٹ پر مبنی ہے۔

عدالت نے تحریری فیصلے میں کہا کہ مدعی کے وکیل نے دعا کےعمرکے تعین کی میڈیکل رپورٹ کے خلاف سیکریٹری صحت کو درخواست دی ہے۔

Advertisement

مدعی کے وکیل نے دلائل دیے کہ نادرا ریکارڈ میں دعا کی عمر14 سال سے کم ہے، عمر کے تعین کی رپورٹ جھوٹی ہے۔

تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ مقدمہ کی مزید تفتیش پرسرکاری وکیل کا کوئی اعتراض سامنے نہیں آیا۔ یہ امراب بھی قابل تفتیش ہے کہ دعا کے گھر چھوڑتے وقت عمر کیا تھی۔

عدالت نے تحریری فیصلے میں یہ بھی کہا کہ اپنی مرضی سے گھرچھوڑنے کے لیے مناسب عمرہونا ضروری ہے۔ حقائق کو مدنظررکھتے ہوئے مدعی مقدمہ کی مزید تحقیقات کی استدعا منظورکی جاتی ہے۔

عدالت نے محکمہ صحت کو مدعی کی درخواست 7 روز میں نمٹانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ اگرمیڈیکل بورڈ بنایا جائے توعدالت کو بھی فیصلے سے آگاہ کیا جائے۔

عدالت نے تفتیشی افسرکو مزید تحقیقات مکمل کرنے کے بعد ضمنی چالان پیش کرنے کا حکم بھی دیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کرکٹ کو ترجیح دی ، کھیل میں سیاست کا دخل نہیں ہونا چاہیے ، محسن نقوی
ایشیا کپ،میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے معافی مانگ لی
پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز کے بارہویں جماعت کے نتائج 2025 کی تاریخ اور وقت کا اعلان
شہر قائد میں چینی کے نرخ کیا ہوں گے؟ کمشنر کراچی نے بتا دیا
پاکستان اور یو اے ای کا میچ میں ایک گھنٹے تاخیر کا شکار،قومی ٹیم ہوٹل سے اسٹیڈیم پہنچ گئی
گھریلو صارفین کو ایل این جی کنکشنز دینے کا معاملہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر