Advertisement
Advertisement
Advertisement

کوئی سیاسی جماعت سندھ میں بلدیاتی الیکشن سے مطمئن نہیں، وسیم اختر

Now Reading:

کوئی سیاسی جماعت سندھ میں بلدیاتی الیکشن سے مطمئن نہیں، وسیم اختر

وسیم اختر نے کہا ہے کہ کوئی سیاسی جماعت سندھ میں بلدیاتی الیکشن سےمطمئن نہیں۔

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما وسیم اختر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے الیکشن کمیشن کو مختلف درخواستیں دیں، کوشش کی اس نوٹیفکیشن کو کسی بھی طرح روکا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نےکہا ہم اسٹیک ہولڈرز ہیں ہمیں سنا جائے، کوئی سیاسی جماعت سندھ میں بلدیاتی الیکشن سے مطمئن نہیں، چیف سیکریٹری، الیکشن کمیشن، لوکل گورنمنٹ سیکریٹریز کو خط لکھے۔

   وسیم اختر نے کہا کہ مردم شماری سے متعلق بھی الیکشن کمیشن سے کوئی جواب نہیں ملا، کل بہت سی جگہوں پرعملے کو اغوا کیا گیا، ایک شخص شہید ہوا، 14 اضلاع  کے مینڈیٹ کوتسلیم نہیں کیا گیا۔

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما نے کہا کہ ہم نے اشارہ دیا تھا ان حالات میں شفاف الیکشن نہیں ہوسکتے،  کراچی کے علاقوں کو توڑ مروڑ کر اپنے مطلب کیلئے استعمال کیا گیا، ووٹ پر ڈاکا نہیں ڈالنے دیں گے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ کراچی اور حیدرآباد میں بدمزگی نہیں چاہتے، فارم7 اور ووٹوں کی گنتی کے عمل کومتاثرکیا گیا، غلطی سے بچنے کیلئے پیشگی اقدامات کرنے چاہئیں، سندھ کے بلدیاتی الیکشن میں جو ہوا وہ ہمارے معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔

  وسیم اختر نے کہا کہ جہاں ہمارے امیدوار اچھے مارجن سے جیت رہے تھے وہاں نتیجہ روکا گیا، پیپلز پارٹی سے شکایت ہے ہمارا مینڈیٹ تسلیم نہیں کیا گیا،  امیدواروں کوفارم11بھی نہیں دیے جا رہے۔

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما نے کہا کہ ایسا نہ ہو کہ حالات وہاں چلے جائیں جہاں سنبھالے نہ جاسکیں، کراچی، حیدرآباد میں جبری مینڈیٹ مسلط کیا تو ذمہ دار الیکشن کمیشن ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ پی پی سے معاہدہ کیا ہوا ہے امید ہے اس پرعمل کریں گے، پاسداری نہ کی تو بہادرآبد کو تالا لگا کرسڑکوں پرآئیں گے، اب بس بہت ہوگیا، ہم نے ہرادارے کے سامنے اپنی بات رکھی، کراچی اورحیدرآباد کے لوگوں کےجذبات نہیں ابھارنا چاہ رہا۔

 وسیم اختر نے کہا کہ معاملہ بگاڑنا نہیں چاہ رہا، نرم لہجے میں پریس کانفرنس کر رہا ہوں، وزیراعظم شہبازشریف ان معاملات کوسنجیدہ لیں، وزیراعظم شہبازشریف ان معاملات کوسنجیدہ لیں، بلدیاتی الیکشن میں یہ حال ہے توعام انتخابات میں کیا ہوگا۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
’ن لیگ نے 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کیلئے پیپلزپارٹی سے حمایت مانگ لی‘
رواں مالی سال کے ترقیاتی فنڈز میں 300 ارب روپے کی کٹوتی کی تجویز
’’کراچی میں روڈ نہیں، صرف چالان ہیں، فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو احتجاج ہوگا‘‘
پاکستان غزہ جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد کیلئے واضح موقف پیش کرے گا، دفترخارجہ
مشرف علی زیدی عالمی میڈیا کےلئے ترجمان وزیراعظم مقرر، عطا اللہ تارڑ کی تصدیق ، نو ٹیفکیشن جاری
پنجاب اسمبلی کا 34 واں اجلاس کل شروع ہوگا، اہم بلز اور حکومتی امور پر بحث متوقع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر