پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے باعث ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں 20 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق ملک بھر میں پیٹرول اور ڈیزل کا کوٹہ وافر مقدار میں موجود ہے۔
پیٹرولیم ڈیلرز کا کہنا ہے کہ اس وقت ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کے موجودہ ذخائر 27 روز کے لیے کافی ہیں۔
پیٹرولیم ڈیلرز کا مزید کہنا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ممکنہ اضافے کی خبروں پر ایک روز سیل میں اضافہ دیکھا جاتا ہے تاہم مجموعی طور پر قیمتوں میں اضافے کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی مجموعی فروخت میں 20 فیصد کمی ہوئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
