Advertisement
Advertisement
Advertisement

رواں برس کے اختتام تک جنگ ختم کرائیں، یوکرینی صدر کا G7 رہنماؤں سے مطالبہ

Now Reading:

رواں برس کے اختتام تک جنگ ختم کرائیں، یوکرینی صدر کا G7 رہنماؤں سے مطالبہ

یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے دنیا کی سات بڑی اقتصادی قوتوں سے پُرزور مطالبہ کیا ہے کہ وہ اُن کے ملک میں جاری جنگ موسم سرما سے پہلے ختم کرانے کے لیے فوری اقدامات کریں۔

واضح رہے کہ دنیا کی سات بڑی معاشی طاقتوں جی سیون کا سالانہ تین روزہ اجلاس جرمنی کے پُرفضا مقام ایلماؤ میں جاری ہے۔ اس موقع پر وڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے کہا کہ ملک میں جاری جنگ موسم سرما شروع ہونے سے پہلے ختم کرنے کی ضرورت ہے۔ یورپی سفارتی ذرائع کے مطابق صدر ولودیمیر زیلنسکی نے جی سیون رہنماؤں سے روس کے خلاف مزید سخت اقدامات اٹھانے اور مزید پابندیاں عائد کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

ترقی یافتہ ممالک کے گروپ جی سیون میں برطانیہ، کینیڈا، فرانس، جرمنی، اٹلی، جاپان اور امریکا شامل ہیں۔ امریکا اب تک یوکرین کو 600 ملین ڈالر مالیت کی فوجی امداد فراہم کر چکا ہے اور اُس نے حال ہی میں یوکرینی فوج کے لیے جدید ترین ہتھیاروں کے ساتھ ساتھ زمین سے فضا میں مار کرنے والے جدید راکٹ سسٹم بھی فراہم کیے ہیں۔

Advertisement

جی سیون سربراہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر جو بائیڈن نے دیگر رہنماؤں سے کہا ہے کہ یوکرین پر روس کے حملے کے جواب میں مغربی ممالک کو متحد رہنا چاہیے۔ امریکی صدر نے جی سیون اجلاس کے میزبان جرمن چانسلر اولاف شولز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یورپ کو مزید اتحاد کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

امریکی صدر بائیڈن کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کو امید ہے کہ جی سیون اور نیٹو اتحاد کے مابین اختلافات پیدا ہو جائیں گے۔ دوسری جانب جرمن چانسلر اولاف شولز نے اپنے خطاب میں کہا کہ روسی صدر پیوٹن کو مغربی ممالک کے اس حد تک متحد ہو جانے کی توقع نہیں تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کرنے کا فیصلہ
اسرائیلی فضائیہ کا یمن کی الحدیدہ بندر گاہ پر وحشیانہ فضائی حملہ
فلسطین میں نسل کشی سے متعلق سوال پر ٹرمپ پھر اسرائیل کے ساتھ کھڑے ہوگئے
ایک اور یورپی ملک نے فلسطین کو بطور آزاد ریاست تسلیم کرنے کا عندیہ دیدیا
کھیل ہو یا ثقافت، مودی حکومت کا اصل چہرہ بے نقاب، ویڈیو دیکھیں
ہر موبائل فون میں اسرائیل کا حصہ ہے، نیتن یاہو کا دعویٰ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر