Advertisement
Advertisement
Advertisement

بجٹ میں بلوچستان کے تمام حلقوں کو یکساں ترقی دینے کا موقع دیا گیا ہے، احسان شاہ

Now Reading:

بجٹ میں بلوچستان کے تمام حلقوں کو یکساں ترقی دینے کا موقع دیا گیا ہے، احسان شاہ
احسان شاہ

احسان شاہ نے کہا ہے کہ بجٹ میں بلوچستان کے تمام حلقوں کو یکساں ترقی دینے کا موقع دیا گیا ہے۔

صوبائی وزیر صحت سید احسان شاہ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اپنی جانب سے اور اپنی پارٹی کی جانب سے وزیر اعلی اور انکی ٹیم کو بجٹ پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ بجٹ میں بلوچستان کے تمام حلقوں کو یکساں ترقی دینے کا موقع دیا گیا ہے، بجٹ میں 50 ارب روپے پی پی ایل کی مد میں ملیں گے جو ایک بار ملیں گے۔

سید احسان شاہ نے کہا کہ اگلے سال یہ فنڈز نہیں ملے گے تو مالی مشکلات بڑھیں گی۔

صوبائی وزیر صحت سید احسان شاہ کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے ریکوڑک کا شئیر بڑھا کر 25 فیصد کرایا جبکہ گزشتہ حکومت میں ریکوڈک میں بلوچستان کا شئیر 10 فیصد تھا۔

Advertisement

واضح رہے کہ بلوچستان اسمبلی کا بجٹ اجلاس ڈپٹی اسپیکر سردار بابر خان موسی خیل کی صدارت میں ہوا جس میں صوبائی وزیر خزانہ سردار عبدالرحمن کھیتران نے بجٹ پیش کیا تھا۔

بجٹ دستاویزات کے مطابق نئے مالی سال میں غیر ترقیاتی بجٹ کا حجم 367ارب روپے ہے جبکہ مجموعی صوبائی ترقیاتی بجٹ کا حجم۔191.5ارب روپے ہے۔

وزیر خزانہ نے بتایا کہ مالی سال 23-2022 میں بلوچستان کے نو جوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پید ا کرنے کے لیے مختلف محکموں میں 2851 نئی آسامیاں رکھی گئیں ہیں۔

مالی سال 23-2022  میں گوادر شہر میں فراہمی آب کے لیے واٹر سپلائی کے لیے 38کروڑ روپے کی اسکیم رکھی گئی ہے،آب نو شی کے لیے ترقیاتی مد میں 23 ارب روپے اور غیر ترقیاتی مد میں بشمول واسا8ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

 بجٹ دستاویزات کے مطابق بلوچستان کی صوبائی حکومت نے بھی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 15 فیصد اضافہ کیا ہے۔

وزیر خزانہ سردار عبدالرحمن کھیتران کا کہنا تھا کہ انشاءاللہ بلوچستان میں تاریخی روزگار کے مواقع پیدا کرینگے، ہماری حکومت شروع دن سے وسائل کی کمی کا شکاررہی ہے صحت کا نظام بہتر بنانا حکومت اولین ترجیح ہے جبکہ بلوچستان بھر کے ہسپتالوں میں 6 ارب روپے کی خطیر رقم سے ادویات کی کمی پوری کی جائے گئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مریض پر نفسانی خواہش کو ترجیح دینے والے ڈاکٹر کو بحال کر دیا گیا
صدر کی چینی قیادت سے ملاقات، پاک چین تعلقات مزید گہرے کرنے پر اتفاق
پوسٹ پہلگام – مئی 2025 کی تقریب رونمائی ، عطا اللہ تارڑ اور دیگر مقررین کا خطاب
ڈاکٹرز صرف معالج نہیں، مسیحا ہونے چاہئیں، مصطفیٰ کمال
پاکستان کی معیشت کو ڈیجیٹل خطوط پر استوار کرنا وقت کی ضرورت ہے، وزیراعظم
پاکستان پوسٹ کی جانب سے خلائی تحقیقات کے حوالے سے یادگاری ڈاک ٹکٹوں کا اجراء
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر