Advertisement
Advertisement
Advertisement

حکومت نے ملک میں مہنگائی کا طوفان برپا کردیا ہے ، ارباب غلام رحیم

Now Reading:

حکومت نے ملک میں مہنگائی کا طوفان برپا کردیا ہے ، ارباب غلام رحیم
ارباب غلام رحیم

ارباب غلام رحیم نے کہا ہے کہ حکومت نے ملک میں مہنگائی کا طوفان برپا کردیا ہے اور اب مزید مہنگائی بڑے گی۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیراعلیٰ سندھ ارباب غلام رحیم نے بھٹارو فارم پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کل جو سندہ بھر میں بلخصوص جو بلدیاتی الیکشن میں دھاندلی ہوئی ہے وہ پری پلان سے ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریجنل الیکشن کمشنر سمیت الیکشن کمشنر تھر سمیت آر او اور ڈی آر او سے ملاقاتیں کیں مگر کوئی نہیں سن رہا تھا ،تمام کے تمام پری پلان دھاندلی میں ملوث ہیں۔

ارباب غلام رحیم کا کہنا تھا کہ سندہ میں مخصوص مافیا نے محاورا بنایا ہوا ہے کہ سندہ پیپلزپارٹی کے پاس ہے تو وہ غلط ہے کیونکہ سندہ پیپلزپارٹی کے پاس نہیں یہ دھاندھلی کر کے جیتتے ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ تھر میں جو دھاندلی کی گئی ہے وہ خواتین کی پولنگز پر کی ہے اور تھر کی تمام پولنگ اسٹیشنز پر زیادہ تر ووٹ خواتین پولنگ اسٹیشنز پر کاسٹ ہوئے ہیں۔

Advertisement

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ یونین کونسل کھیتلاری کی پولنگ اسٹیشن بھکڑیو پر باکس کھول کر بلے کے نشان پر لگے ووٹرز کے بیلٹ پیپر پھاڑ کر باہر پھینک دیئے تھے جو یہ آپ کے سامنے ہیں، ہمارے امیدواراں کے ووٹوں کے بیلٹ پیپر پھاڑ کر پیپلزپارٹی کے امیدواروں کو جعلی بیلٹ پیپرز پر ووٹ کاسٹ کر کے ڈبوں میں ڈال دیئے گئے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ تھر کی ایسی پولنگ اسٹیشنز ہیں جہاں رکارڈ میں موجود ووٹوں سے بھی سینکڑوں ووٹ اضافی ڈال دیئے گئے، عمران خان نے ووٹ کو الیکٹرانک مشینز کے تھرو کروانے کی بات کی تھی اس کی چوروں نے مخالفت کی کیونکہ ان کی چوری پکڑی جاتی۔

ارباب غلام رحیم نے کہا کہ ملک میں موجود اداروں سے گزارش کرتے ہیں کے براء مہربانی کچھ معاملات کو سنجیدگی سے دیکہیں ورنہ لوگ مایوس نہ ہوجائیں، ووٹ کو کے اتنے عملے اور سیکیورٹی کے باوجود بیلٹ پیپرز پھاڑ دیئے اور بوگس ووٹ کروائے گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکہ کے آشیرواد سے بننے والی حکومت نے ملک میں مہنگائی کا طوفان برپا کردیا ہے اور اب مزید مہنگائی بڑے گی، الیکشن کمیشن سے لوگ مایوس ہیں اب تو لوگوں سے میں نے یہ بھی سنا ہے کہ ہم اب شادی بیاہ میں شرکت کرینگے مگر ووٹ دینے نہیں جائیگے کیونکہ ہم ایک امیدوار کو ووٹ دیتے ہیں اور رزلٹ کسی اور امیدوار کے حق میں آجاتا ہے۔

ارباب غلام رحیم کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس ظالمانہ دور حکومت میں تھر کی مختلف یونین کونسل میں پچاس پرسن یونین کونسلز تحریک انصاف اور اتحادیوں نے جیتے ہیں جن کے فارم ہمارے پاس موجود ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیراعلیٰ سندھ ارباب غلام رحیم کا مزید کہنا تھا کہ عدالت اور ٹریبونل نے مایوس کیا ہے اور اس دھاندلی کے خلاف عدالت نہیں جائینگے، ملک میں مایوسی ہے اور لوگون کا ذہن الیکشن سے ہٹہ رہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
27 ویں آئینی ترمیم اگلے ہفتے تک قومی اسمبلی سے منظور ہو جائے گی ، خواجہ آصف
صدر کو تاحیات گرفتار یا ان کیخلاف کوئی کیس نہیں بن سکے گا ، مسودے میں نئی شق شامل
پاک فوج کی جانب سے وانا کے عوام کے لئے مسجد کا تحفہ ، 5 ہزار نمازیوں کی گنجائش
وفاقی حکومت نے عوام کو بجلی کی قیمتوں میں ریلیف فراہم کر دیا
آذربائیجان کے یومِ فتح پر پاکستانی جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کی گھن گرج
آذربائیجان کی فتح غزہ و کشمیر کے حریت پسندوں کیلیے مشعل راہ ہے ، شہبازشریف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر