Advertisement
Advertisement
Advertisement

دعا زہرا کی عمر کے تعین کے لیے میڈیکل بورڈ تشکیل

Now Reading:

دعا زہرا کی عمر کے تعین کے لیے میڈیکل بورڈ تشکیل
دعا زہرا

دعا زہرا کی عمرکے تعین کےمعاملے میں محکمہ صحت نے میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا۔ 

تفصیلات کے مطابق سٹی کورٹ میں دعا زہرا کی عمرکے تعین کے لیے لڑکی کے والد مہدی کاظمی کی درخواست پرمحکمہ صحت نے میڈیکل بورڈ تشکیل دیتے ہوئےعدالت کو آگاہ کردیا۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق میڈیکل بورڈ کی سربراہ ڈاؤ میڈیکل کالج کی پرنسپل پروفیسر صبا سہیل ہوں گی۔

میڈیکل بورڈ میں سیکریٹری ایم ایس سروسز اسپتال اور پولیس سرجن سمیت آغا خان اسپتال اورسول اسپتال کے ماہرین بھی شامل ہیں۔

ایم ایس سروسزاسپتال نے عدالت سے دعا زہرا کو چیک اپ کے لیے پیش کرنے کے احکامات جاری کرنے درخواست کی جس میں استدعا کی گئی کہ عدالت دعا زہرا کو 29 جون کو دوپہرساڑھے بارہ بجے پیش کرنے کے احکامات جاری کرے۔

Advertisement

دوسری جانب دعا زہرا کے والد مہدی کاظمی نے کیس کے تفتیشی افسرکی تبدیلی کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا۔

مہدی کاظمی کے وکیل جبران ناصرنے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت میں درخواست دائرکی جس میں مؤقف اپنایا گیا کہ موجودہ تفتیشی افسرکا رویہ جانبدارانہ نظرآتا ہے۔ مدعی مقدمہ مہدی کاظمی اور اہل خانہ کو موجودہ تفتیشی افسر پر اعتماد نہیں۔

وکیل درخواست گزارنے مؤقف اپنایا کہ اہل خانہ کو شبہ ہے کہ تفتیشی افسر عمر کے تعین کے چیک اپ کے لیے دعا زہرا کو پیش نہ کرے۔ عدالت تفتیشی افسرکو تبدیل کرنے اورکسی قابل افسرکومقررکرنے کے احکامات جاری کرے۔

واضح رہے کہ گذشتہ دنوں نے سپریم کورٹ رجسٹری کراچی نے دعا زہرا کی بازیابی اور شیلٹر ہوم بھیجنےکی درخواست پرتحریری فیصلہ جاری کیا تھا۔ جس میں جسٹس سجاد علی شاہ نے تحریری فیصلے میں کہا کہ درخواست گزار کا حق ہے کہ وہ قانون کے مطابق دعا زہرا کی عمر کے حوالے سے رپورٹ کو چیلنج کرے۔

عدالتی تحریری فیصلے کے مطابق دعا زہرا کی عمر کے حوالے سے سندھ ہائی کورٹ کی آبزرویشن روکاوٹ نہیں ہوگی۔ ہماری نظر میں درخواست گزار کا حق ہے کہ وہ عمر کے تعین سے متعلق رپورٹ کو چیلنج کرے۔

جسٹس سجاد علی شاہ نے تحریری فیصلے میں یہ بھی لکھا کہ مہدی علی کاظمی کے وکیل نے کہا کہ اگر ہمیں میڈیکل رپورٹ چیلنج کرنی اجازت دی جائے تو وہ درخواست واپس لے لیں گے۔ عدالت نے درخواست گزار کی جانب سے درخواست واپس لینے پر خارج کردی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
ترک بھائیوں کے کارناموں پر فخر ہے، وزیراعظم کا ترکیہ کے یومِ جمہوریہ پر پیغام
پاکستان جنوبی ایشیا، وسطیٰ ایشیا، مشرق وسطیٰ کےدرمیان روابط کیلئے اہم پل ہے، وزیراعظم
پاکستان اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کیلئے انتھک محنت کررہا ہے، وزیراعظم
پاک افغان مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
پاک بھارت جنگ کے دوران سات نئے طیارے گرائے گئے، ٹرمپ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر