
عمر اکمل نے والد کی صحت سے متعلق خوشخبری سنادی
پاکستان کے مڈل آرڈر بیٹر عمر اکمل نے گذشتہ روز اسپتال میں داخل ہونے والے والد کی صحت سے متعلق خوشخبری سنادی ہے۔
گذشتہ روز پاکستان کرکٹ ٹیم کے دو مایہ ناز بیٹر عمر اکمل اور ان کے بھائی کامران اکمل نے والد کی صحتیابی کے لیے دعاؤں کی درخواست کی تھی۔
اکمل برادران کے والد کو دل کا دورہ پڑنے کے باعث اسپتال منتقل کیا تھا تاہم اب ان کی صحت سے متعلق خوشخبری آگئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: والد اسپتال میں داخل، کامران اکمل اور عمر اکمل کی مداحوں سے دعاؤں کی درخواست
عمر اکمل نے سماجی رابطے کی مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر خوشخبری شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’الحمد اللہ گھر واپس جارہے ہیں، آپ سب کی دعاؤں کا شکریہ‘۔
AlhamdulilAllah
Going back home
Ap sub ki duwao ka sukariya
Special thanks to
Dr ghor saeed and team IMCH pic.twitter.com/rrSWPnF0jdAdvertisement— Umar Akmal (@Umar96Akmal) June 28, 2022
انہوں نے مزید لکھا کہ ڈاکٹر غور سعید اور ٹیم آئی ایم سی ایچ کا خصوصی شکریہ۔
واضح رہے کہ سوشل میڈیا صارفین نے اکمل برادران کے والد صحتیابی کے لیے خصوصی دعائیں کی تھیں جبکہ بابر اعظم کے والد نے بھی صارفین سے دعاؤں کی اپیل کی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News