Advertisement
Advertisement
Advertisement

عالمی ادارہ برائے صحت کا کورونا کے حوالے سے اہم انکشاف

Now Reading:

عالمی ادارہ برائے صحت کا کورونا کے حوالے سے اہم انکشاف
عالمی ادارہ برائے صحت کا کورونا کے حوالے سے اہم انکشاف

عالمی ادارہ برائے صحت کا کہنا ہے کہ عالمگیروبا کورونا سے باربارمتاثرہونے والا فرد دیگرسنگین بیماریوں کا شکار بن جاتا ہے۔

اس بات کا انکشاف ڈبلیوایچ اوکے خصوصی نمائندے برائے کووڈ  19 ڈیوڈ ناباروایک انٹرویومیں کیا۔

ڈیوڈ ناباروکا کہنا تھا کہ’ ایک سے زائد مرتبہ کورونا میں مبتلا ہونا دیگرخطرناک بیماریوں میں مبتلا کرنے کا سبب بن سکتا ہے۔ کیوں کہ اس سے طویل المدتی کورونا( لانگ کووڈ) کے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔ اوردنیا کا کوئی بھی فرد اس موذی بیماری میں باربارمبتلا ہونے کی خواہش نہیں رکھتا۔

ان کا مزید کہنا تھا طویل المدتی کورونا میں مریض کئی کئی ماہ تک مختلف طبی مسائل کا شکار رہتے ہیں۔

ڈیوڈ نابارونے کہا کہ لانگ کووڈ کے نتیجے میں لوگ مہینوں تک مختلف طبی مسائل کا سامنا کرتے ہیں، جس سے ان کی زندگی بہت دشوار ہوجاتی ہے۔

Advertisement

ا ن کا کہنا تھا کہ ایک عام فہم تصور یہ بھی ہے کہ کورونا میں باربارمبتلا ہونے سے قوت مدافعت میں اضافہ ہوتا ہے، لیکن ایسا کچھ نہیں حقیقت اس کے برعکس ہے۔ کیو نکہ کووڈ 19 کا وائرس مسلسل اہنی ہیئت تبدیل کررہا ہے۔

ڈیوڈ ناباروکا اس بابت مزید کہنا تھا کہ اس وبا کا ابھی تک مکمل خاتمہ نہیں ہوسکا ہے اورہم آج بھی اس وبا کے دورمیں جی رہ رہے ہیں، یہ ابھی تک اپنے اختتام کو نہیں پہنچی۔

واضح رہے کہ لانگ کووڈ کی اصطلاح کورونا کے ایسے مریضوں کے لیے استعمال کی جاتی ہے، جن میں طویل عرصے تک کورونا کی علامات، جیسا کہ سونگھنے، چکھنے یا سننے کی حس کا متاثر ہونا موجود رہیں۔ درج بالا علامات بعض مریضوں میں چند ہفتوں بعد دوبارہ واپس لوٹ آتی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر