Advertisement
Advertisement
Advertisement

بجٹ منظوری سے قبل تیرہ جماعتی حکمران اتحاد میں اختلافات سنگین

Now Reading:

بجٹ منظوری سے قبل تیرہ جماعتی حکمران اتحاد میں اختلافات سنگین

آرمی اور آفیشل سیکرٹس ترمیمی ایکٹ باقاعدہ قانون بن گئے؛ گیزٹ نوٹیفکیشن جاری

سانجھے کی ہنڈیا بیچ چوراہے میں پھوٹ پڑنے لگی، 13 جماعتوں پر مشتمل اتحاد میں اختلافات دن بہ دن سنگین ہوتے جارہے ہیں۔

ایم کیوایم پاکستان کے بعد بلوچستان عوامی پارٹی (باپ ) نے بھی آنکھیں دکھان اشروع کردیں۔ ۔بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما خالد مگسی اورآزاد ایم این اے اسلم بھوتانی نے وزیراعظم سےملاقات میں شکایات کے ڈھیرلگا دیے۔

خالد مگسی نے کہا کہ ہمیں اہم فیصلوں کا پتہ ہی نہیں ہوتا، غیرمشروط طور پر آپ کے ساتھ ہیں مگرنظراندازنہ کریں،

ہمیں مشاورت کے عمل سے باہرنہ رکھیں، اپنے حقوق پرسودے بازی نہیں کریں گے۔

اس موقع پراسلم بھوتانی کا کہنا تھا کہ آپ (وزیر اعظم) ہم سے ملنا گوارا نہیں کرتے اس لیے اسمبلی میں بات کرنا پڑی۔ ہم اپنی ذات کے لیے نہیں حلقے کے لیے فنڈزمانگتے ہیں۔ آصف زرداری کی محبت میں آپ کے ساتھ آئے، مگرمحبت مہنگی پڑ رہی ہے۔

Advertisement

شہبازشریف کا اپنے اتحادیوں کے گلے شکووں پرکہنا تھا کہ محبت قائم رہنی چاہیے تاخیرسے ملنے پرمعافی چاہتا ہوں اب کوئی شکایت نہیں ہوگی، آئندہ مجھے براہ راست کال یا میسج کریں۔

دوسری جانب ایک اور اتحادی جماعت ایم کیوایم پاکستان نے بھی سندھ کے بلدیاتی انتخابات پرتحفظات کا اظہارکردیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے باہرمیڈیا سے گفتگومیں خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ سندھ میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات اصل میں انتخابات تھے ہی نہیں۔ ہم نے اپنے تحفظات وزیراعظم کوبتادیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری سیاسی آزادی اب بھی رکی ہوئی ہے۔ اپنے تحفظات پروزیراعظم سے کل ملاقات کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بحیرہ عرب کا سمندری طوفان شکتی میں تبدیل، کراچی سمیت کئی اضلاع میں الرٹ جاری
جے ڈی سی کے ظفر عباس سے 14 کروڑ کا ماہانہ بھتہ مانگنے والا گروہ پکڑا گیا
بیانات نہیں، عملی اقدامات سے ہی غزہ میں امن آئے گا، اسحاق ڈار
پنجاب کا کونا کونا چمکائیں گے، صرف لاہور نہیں، ہر گاؤں ترقی کرے گا، مریم نواز
بحیرہ عرب میں موجود سسٹم شدت اختیار کرگیا، کراچی سمیت سندھ میں ہلکی بارش کا امکان
سرکاری حج اسکیم؛ حج واجبات کی آخری قسط کی وصولی کا آج سے آغاز
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر