Advertisement
Advertisement
Advertisement

یورپی یونین کا 2035ء تک ایندھن سے چلنے والی گاڑیاں ختم کرنے کا فیصلہ

Now Reading:

یورپی یونین کا 2035ء تک ایندھن سے چلنے والی گاڑیاں ختم کرنے کا فیصلہ

یورپی یونین نے ایندھن سے چلنے والی گاڑیوں کی فروخت 2035ء تک مکمل طور پر ختم کرنے کی منظوری دے دی۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق یہ اعلان 27 رکنی یورپی تنظیم نے آج کیا ہے جس کا مقصد آلودگی کے خطرات کو کم کرنا ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ تجویز جولائی 2021ء میں سامنے آئی تھی جس کی اب منظوری دی گئی ہے۔ یورپی یونین کے فیصلے کے بعد پیٹرول اور ڈیزل سے چلنے والی تمام گاڑیوں کو الیکٹرک انجن پر شفٹ کیا جائے گا۔ اس اقدام کا مقصد ماحولیاتی تحفظ کے طے کردہ اہداف کا حصول ہے جس میں 2050ء تک کاربن کے اخراج کو مکمل ختم کرنا ہے۔

یورپی یونین میں شامل تمام 27 ممالک نے اتفاق کیا کہ مستقبل میں آلودگی کے مسائل سے بچنے کے لیے متبادل ٹیکنالوجیز کی طرف بڑھنا چاہیے جیسا کہ ہائبرڈ یا بجلی سے چلنے والی گاڑیاں ہیں جن کی مدد سے فضا کو آلودہ بنانے والی گیسز کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے۔ اجلاس میں گاڑیاں بنانے والی کمپنیوں کو بھی پانچ سال کے لیے اس پابندی سے چھوٹ کی منظوری دی گئی ہے۔ اس میں وہ کمپنیاں بھی شامل ہیں جو 2035ء کے آخر تک سالانہ 10 ہزار سے کم گاڑیاں بنا رہی ہیں۔

Advertisement

رپورٹ کے مطابق اس شق کو ’’فراری ترمیم‘‘ کے طور پر بھی دیکھا جا رہا ہے کیونکہ اس سے پرتعیش برانڈز کو فائدہ ہوگا۔ ان اقدامات پر اب یورپی پارلیمنٹ کے ارکان کے ساتھ بھی صلاح و مشورہ کیا جائے گا۔ اجلاس کی صدارت کرنے والی فرانس کی وزیر برائے ماحولیات ایگنس پینیر رنیچر نے کہا کہ یہ یورپی آٹو موٹیو انڈسٹری کے لیے بہت بڑا چیلنج ہے کیونکہ چین اور امریکا نے الیکٹرک آٹو موٹیو انڈسٹری کے لیے بہت زیادہ اور کافی اہم اقدامات کیے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈونلڈ ٹرمپ نے زہران ممدانی سے شکست کی وجہ بتادی
فن لینڈ کی وزیر خارجہ کے سلطنت عثمانیہ کے بارے میں طنزیہ ریمارکس
بھارت میں مسافر اور کارگو ٹرین میں خوفناک تصادم، 11 افراد ہلاک متعدد زخمی
بھارتی فوج میں خواتین افسران جنسی ہراسانی اور ادارہ جاتی ناکامیوں کا شکار، سنگین واقعات کا انکشاف
صدرِ مملکت کی سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات، کشمیر و فلسطین پر منصفانہ حل کی ضرورت پر زور
امریکی ریاست ورجینیا میں ڈیموکریٹس کی تاریخی فتح
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر