Advertisement
Advertisement
Advertisement

کیا سوزوکی مہران دوبارہ لانچ ہونے جارہی ہے، کمپنی کا اہم بیان سامنے آگیا

Now Reading:

کیا سوزوکی مہران دوبارہ لانچ ہونے جارہی ہے، کمپنی کا اہم بیان سامنے آگیا

 چھوٹی سی 800 سی سی مہران کار کو  اگر سوزوکی کمپنی کی کامیاب  ترین کار کہا جائے تو شاید غلط نہ ہوگا۔

سوزوکی  کمپنی کی یہ کار  چھوٹی  فیملی اور متوسط طبقے  میں بہت مقبول ہوئی کیونکہ یہ آرام دہ اور انتہائی  اچھے فیول ایورج  والی گاڑی ہے۔

سوزوکی کی جانب سے مہران کار 1989 میں  لانچ کی گئی تھی۔ ابتداء میں گاڑیوں کے شوقین افراد نے اس میں متعدد خامیاں نکالیں  جس پر کمپنی نے اس میں کچھ معمولی تبدیلیاں بھی کیں۔

تاہم تین دہائیوں  تک اپنے اس کامیاب ترین ماڈل کو سوزوکی کمپنی نے 2019 میں بند کرنے کا اعلان کیا اور اس کی جگہ 660 سی سی  آلٹو  متعارف کروائی۔

اب گزشتہ کچھ دنوں سےسوشل میڈیا پر یہ افواہیں گردش کررہی تھیں کہ سوزوکی کمپنی مہران کار دوبارہ لانچ کرنے جارہی ہے تاہم  کمپنی کی جانب سے  اس بات کی تردید کرتے  ہوئے وضاحتی بیان  جاری کیا جاچکا ہے۔

Advertisement

پاکستان سوزوکی موٹر کمپنی نے واضح کیا کہ عوام کی پسندیدہ کار مہران کو دوبارہ لانچ کرنے کی مختلف اطلاعات مل رہی ہیں، کمپنی کا اس کار کی دوبارہ پروڈکشن شروع کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
بلومبرگ نے پاکستان کو دنیا کی دوسری ابھرتی ہوئی معیشت قراردیدیا
سونا پھر مہنگا، قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ
ایف بی آر کا کریڈٹ کارڈ ہولڈرز کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ
آج سونے اور چاندی کی قیمت کیا رہی؟ جانیے
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک اور تاریخ ساز دن، پہلی بار 1 لاکھ 69 ہزار کی سطح عبور
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر