بالی ووڈ اداکار وکی کوشال اپنی اہلیہ کی نئی فلم کے آنے پر پرجوش ہیں۔
اداکار وکی کوشال نے کہا کہ ام یں اداکارہ کترینہ کیف کی آنے والی نئی فلم بھوت نات کے لیے بے تاب ہوں۔

یاد رہے کہ اداکارہ کترینہ کیف نے شادی کے بعد اپنی آنے والی فلم فون بھوت کا ٹیزر شیئر کردیا ہے۔
کترینہ کیف نے شادی کے بعد اپنی پہلی فلم فون بھوت کا ٹیزر آفیشل انسٹاگرام پر مداحوں کے ساتھ شیئر کر دیا ہے۔
شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ ایک بھیانک کامیڈی آنے والی ہے، دیکھتے رہنا ،فون بھوت۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
اس فلم میں کترینہ کے ساتھ پہلی مرتبہ نئے اداکار ایشان کھتر اور سدھانت چترویدی مرکزی کردار نبھاتے نظر آئیں گے۔
گرمیت سنگھ کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی ریلیز کا اعلان کل کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ کترینہ کیف 14 برس کی تھی جب انہوں نے ماڈلنگ شروع کی جبکہ 2003ء میں اس نے اپنی پہلی فلم بوم میں کام کیا ہے۔

کترینہ کیف ایک برطانوی ہندستانی اداکارہ اور ماڈل ہیں جو ہندی زبان کی فلموں میں کام کرتی ہیں اور ان کا شمار ہندوستان کی خوبصورت ترین خواتین میں کیا جاتا ہے۔
واضح رہے کہ حال ہی میں بالی ووڈ کی معوف اداکارہ کترینہ نے اداکار وکی سے شادی کی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
