Advertisement
Advertisement
Advertisement

کورونا کیسز کی بڑھتی ہوئی تعداد، وزیراعظم کی عوام سے ایس او پیز پر عمل کرنے کی اپیل

Now Reading:

کورونا کیسز کی بڑھتی ہوئی تعداد، وزیراعظم کی عوام سے ایس او پیز پر عمل کرنے کی اپیل
وزیراعظم

ملک بھر میں ایک بار پھر کورونا کیسز کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر وزیراعظم کی جانب سے عوام سے ایس او پیز پر عملدرآمد کرنے کی اپیل کردی گئی ہے۔

 سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے کورونا ایس او پیز کے متعلق بات کی ہے۔

Advertisement

 وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ  ملک بھر میں کورونا کیسز کی تعداد ایک بار پھر بڑھ رہی ہے جس سے بچاؤ کے لئے ضروری ہے کہ ایس او پیز پر پوری طرح عمل کیا جائے۔

 انہوں نے کہا کہ ہمارے فرنٹ لائن ورکرز اور ڈاکٹرز نے ہمیں محفوظ رکھنے کے لئے بہت سی قربانیاں دی ہیں اور ہمیں ان کی کورونا کے خلاف قربانیوں کو ضائع نہیں کرنا  ہے۔

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کی عوام سے کورونا ایس او پیز پر مکمل طور پر عملدرآمد کرنے کی اپیل کی ہے۔

خیال رہے کہ کورونا  کیسز کے متعلق وفاقی وزیر برائے  صحت نے کہا ہے کہ این سی او سی روزانہ کی بنیاد پر کورونا صورتحال کا جائزہ لے رہا ہے  جس میں ہفتہ پندرہ دن کے دوران صورتحال میں تبدیلیاں بھی آئیں ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاک بحریہ جنوبی ایشیا کی سب سے بڑی سب میرین فورس بننے کی راہ پر گامزن
تجارت اور معیشت کے استحکام کے لیے دوست ممالک کا تعاون حاصل ہے، وفاقی وزیر خزانہ
رامسوامی میں ڈمپر گردی؛ موٹرسائیکل سوار جاں بحق، گورنر سندھ کا نوٹس
ایئر کرافٹ انجینئرز کا احتجاج، پی آئی اے کا آپریشن بحالی کی طرف گامزن
صدرِ مملکت اور وزیراعظم کا دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
خیبرپختونخوا؛ سیکیورٹی فورسز کی دو کامیاب کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 3 دہشت گرد ہلاک
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر